Posts

Showing posts from February, 2021

گم شدہ متاع کی تلاش میں

 گم شدہ متاع کی تلاش میں شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ ترجمان القرآن : مارچ 2019ء شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ[پ:۱۸۵۱ء] ۱۲مارچ ۱۹۲۰ء کو طویل قید اور جلاوطنی گزار کر اپنے قیدی ساتھیوں کے ہمراہ بحری جہاز سے سرکاری نگرانی میں مالٹا سے ہند روانہ ہوئے۔ راستے میں تقریباً تین ماہ کی مزید پابندیاںگزار کر ۲۰رمضان ۱۳۳۸ھ (۸جون ۱۹۲۰ء) کو بمبئی بندرگاہ پرپہنچے ہی تھے کہ ایک سرکاری مولوی صاحب رحیم بخش نے  ملاقات کرکے مشورہ دیا: ’آپ سیاسی جھگڑوں میں پڑنے کے بجاے عمر کا باقی حصہ دیوبند میں گزار یے‘‘ (نقشِ حیات، دوم، ص ۲۳۵)۔تاہم، مولانا محمود حسن نے جہاز سے اُتر کر آزاد ہوتے ہی خلافت کمیٹی سے ملاقات کی (ایضاً، اوّل ، ص ۲۴۸)۔۱۳جون دہلی پہنچے اور ۱۴جون کو دیوبند۔ آپ کی رہائی اور وطن واپسی درحقیقت مرض الوفات کا آغاز تھی اور تپ دق لاحق تھا۔ اسی زمانے میں مسلم یونی ورسٹی علی گڑھ کے طلبہ نے مولانا محمدعلی جوہر کے ایما پر بائیکاٹ کرکے دوسری درس گاہ ’مسلم نیشنل یونی ورسٹی‘ قائم کرنے کی مہم شروع کر رکھی تھی، اور وہ حضرت محمود حسن کو صدارت کی زحمت دینے دیوبند پہنچ گئے تھے۔ بیماری کی شدت کے سبب مولانا س...

خوشی

 خوشی ایک وقت تھا خوشی بہت آسانی سے مل جاتی تھی۔  دوستوں سے ملکر،  عزیز رشتہ داروں سے ملکر،  نیکی کرکے،  کسی کا راستہ صاف کرکے،  کسی کی مدد کرکے۔  خربوزہ میٹھا نکل آیا،  تربوز لال نکل آیا،  آم لیک نہیں ھوا،  ٹافی کھا لی،  سموسے لے آئے،  جلیبیاں کھا لیں،  باتھ روم میں پانی گرم مل گیا، داخلہ مل گیا،  پاس ھوگئے،  میٹرک کرلیا،  بی اے کر لیا،  کھانا کھالیا،  دعوت کرلی،  شادی کرلی،  عمرہ اور حج کرلیا،  چھوٹا سا گھر بنا لیا،   امی ابا کیلئے سوٹ لے لیا،  بہن کیلئے جیولری لے لی،  بیوی کیلئے وقت سے پہلے گھر پہنچ گئے،  اولاد آگئی اولاد بڑی ھوگئی، انکی شادیاں کردیں-  نانے نانیاں بن گئے - دادے دادیاں بن گئے - سب کچھ آسان تھا  اور سب خوش تھے. پھر ہم نے پریشانی ڈھونڈنا شروع کردی،  بچہ کونسے سکول داخل کرانا ھے،  پوزیشن کیا آئے،  نمبر کتنے ہیں،  جی پی اے کیا ھے،  لڑکا کرتا کیا ہے،  گاڑی کونسی ہے،  کتنے کی ہے،  تنخواہ کیا ہے،...

Strong family strong society

 خوش رہو خوش رکھو محی الدین غازی مسجد کے امام صاحب کی اس کے دل میں بہت قدر تھی، وہ نماز میں پُر سوز تلاوت کرتے اور جمعہ کے خطبے میں زندگی کے عملی مسائل پر بات کیا کرتے۔ قرآن و سنت پر ان کی گہری نظر تھی، اور ان کی کوشش یہ ہوتی کہ جمعہ کے ہر خطبے میں زندگی کے کسی ایک مسئلے کے بارے میں دین کی تعلیمات کھول کھول کر بتادیں۔ ان کا خطبہ سننے دور دور سے لوگ آتے، وہ بھی بڑی توجہ سے ان کا خطبہ سنتا۔ آج خطبے میں انھوں نے ایک حدیث سنائی اور اس حدیث کے عملی تقاضے بتائے۔ حدیث کا مفہوم یہ تھا کہ تم میں سے ہر ایک ذمے دار ہے اور ہر ایک اپنی رعایا کے سلسلے میں جواب دہ ہے۔ مرد اپنے گھر والوں کا ذمے دار ہے اور وہ اپنی رعایا کے بارے میں جواب دہ ہے۔ آج کا خطبہ اس نے کچھ زیادہ ہی توجہ سے سنا کیوں کہ اسی مہینے اس کی شادی ہونے والی تھی۔ نماز کے بعد وہ امام صاحب کے پاس جاکر بیٹھ گیا اور سلام کیا۔ امام صاحب کا معمول تھا کہ وہ نماز بعد کچھ دیر بیٹھتے اور کسی کے ذہن میں خطبے سے متعلق کوئی سوال ہوتا تو اس کا جواب دیتے۔ اس نے امام صاحب سے کہا، حضرت اس ماہ میری شادی ہونے والی ہے، آپ کے خطبے سے معلوم ہوا کہ شادی کے...

ڈاکٹر حمید اللہ

 ‏ایک ایسا عظیم شخص جس نے 1994ء میں کنگ فیصل ایوارڈ کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرایا کہ *میں نے جو کچھ لکھا ہے اللہ تعالی کی خوشنودی کے لئے لکھا ہے لہذا مجھ پر میرے دین کو خراب  نہ کریں.* ایک ایسا عظیم شخص جس نے فرانس کی نیشنیلٹی کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ مجھے اپنی مٹی اور اپنے وطن‏ سے محبت ہے. ایک ایسا عظیم شخص جس کے ہاتھ پر 40000 غیر مسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھا. ایک ایسا عظیم شخص جو 22 زبانوں کا ماہر تھا اور 84 سال کی عمر میں آخری زبان تھائی سیکھ لی تھی. ایک ایسا عظیم شخص جس نے مختلف زبانوں میں 450 کتابیں اور 937 علمی مقالے لکھے. ‏ایک ایسا عظیم شخص جو اس قدر علمی مقام رکھنے کے باوجود اپنے برتن اور کپڑے خود دھوتے تھے. ایک ایسا عظیم شخص جسے 1985 میں پاکستان نے اعلی ترین شہری اعزاز ہلال امتیاز سے نواز تو اعزاز کے ساتھ ملنے والی رقم جو ایک کروڑ روپے بنتی تھی اس رقم کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ‏ تحقیقات اسلامی کو یہ کہتے ہوئے دیا کہ اگر اس فانی دنیا میں یہ اعزاز وصول کیا تو پھر باقی رہنے والی زندگی کے لئے کیا بچے گا. ایک ایسا عظیم شخص جس نے حدیث کی اولین کتاب جو 58 ہجری میں لکھ...

مومن یوق شح نفسہ فاولئک ھم مفلحون

 وَالَّذِيۡنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَالۡاِيۡمَانَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ يُحِبُّوۡنَ مَنۡ هَاجَرَ اِلَيۡهِمۡ وَلَا يَجِدُوۡنَ فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ حَاجَةً مِّمَّاۤ اُوۡتُوۡا وَيُـؤۡثِرُوۡنَ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ وَلَوۡ كَانَ بِهِمۡ خَصَاصَةٌ ؕ وَمَنۡ يُّوۡقَ شُحَّ نَـفۡسِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‌ سورۃ الحشر آیت نمبر ۹ ان لوگوں کے لئے ہیں جنہوں نے ان سے پہلے دار کو اور ایمان کو ٹھکانہ بنالیا، جو شخص ان کی طرف ہجرت کر کے آئے اس سے محبت کرتے ہیں اور اپنے سینوں میں اس مال کی وجہ سے کوئی حاجت محسوس نہیں کرتے جو مہاجرین کو دیا جائے، اور وہ اپنی جانوں پر ترجیح دیتے ہیں اگرچہ خود انہیں حاجت ہو، اور جو شخص اپنے نفس کی کنجوسی سے بچا دیا گیا سو یہ وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں حضرات انصار رضی اللہ عنہم کے اوصاف جمیلہ   صاحب روح المعانی نے لکھا ہے کہ اکثر علماء فرماتے ہیں کہ ﴿ وَ الَّذِيْنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَ الْاِيْمَانَ ﴾ مہاجرین پر عطف ہے اور ان سے حضرات انصار مدینہ مراد ہیں اور مطلب یہ ہے کہ فئی کے جو اموال ہیں انصار بھی اس کے مستحق ہیں کہ ان پر خرچ کیا جائے. انصار کی تعری...