آخرت کی ضرورت کے دلائل تفہیم القرآن جلد سوم
آخرت کی ضرورت کے دلائل تفہیم القرآن جلد سوم صفحہ 205، 206 سورہ حج آیت 7 وَّ اَنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيْهَا١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُوْرِ ۰۰۷ سورہ حج آیت 7 اور یہ ( اِس بات کی دلیل ہے )کہ قیامت کی گھڑی آکر رہے گی، اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ، اور اللہ ضرور اُن لوگوں کو اُٹھائے گا جو قبروں میں جاچکے ہیں۔ جو قبروں میں جاچکے ہیں۔ سورة الحج حاشیہ نمبر ۹ اِن آیات میں انسان کی پیدائش کے مختلف اطوار، زمین پر بارش کے اثرات ، اور نباتات کی پیداوار کو پانچ حقیقتوں کی نشان دہی کرنے والے دلائل قرار دیا گیا ہے : ( ۱ ) یہ کہ اللہ ہی حق ہے، ( ۲ ) یہ کہ وہ مُردوں کو زندہ کر تا ہے، ( ۳ ) یہ کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے، ( ۴ ) یہ کہ قیامت کی گھڑی آکر رہے گی، اور ( ۵ ) یہ کہ اللہ ضرور اُن سب لوگوں کو زندہ کر کے اُٹھائے گا جو مر چکے ہیں۔ اب دیکھیے کہ یہ آثار ان پانچوں حقیقتوں کی کس طرح نشان دہی کرتے ہیں۔ پورے نظامِ کائنات کو چھوڑ کر آدمی صرف اپنی ہی پیدائش پر غور کرے تو معلوم ہو جائے کہ ایک ایک انسان کی ہستی میں اللہ کی حقیقی ...