Posts

Showing posts from July, 2020

ibn safi

پوسٹ نمبر 28 جاسوسی دنیا از ابن صفی (مکمل) (ایک ہی جلد میں سارے ناول) سائز 162 ایم۔ بی۔ https://app.box.com/s/k4jtdgnvck8zjyzwyxk1wv7il0eomeh9 عمران سیریز از ابن صفی (مکمل) (ایک ہی جلد میں سارے ناول) سائز 137 ایم۔ بی۔ https://app.box.com/s/9hnc99p2f8vy9ukp3f4iezddhl3hgc7u اگر الگ الگ جلدوں کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ان لنکس پر جائیں۔ عمران سیریز https://app.box.com/s/zi9aihyio1fhlhsxwwh5dlhc1aryac3y اگر الگ الگ جلدوں کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ان لنکس پر جائیں جاسوسی دنیا https://app.box.com/s/luto9l7td0ejq1d0y79gi9l7io033m6t گو کہ یہ ہیں تو وہی پاک سوسائٹی والے اسکین شدہ ناول۔ لیکن 1- ان سے واٹر مارک ہٹا دیا گیا ہے ۔ 2- ناولوں کے بک مارک بھی ناول کے نام نمبر کے ساتھ ترتیب دیئے گئے ہیں- تاکہ آپ آسانی سے کسی بھی ناول پر پہنچ سکیں.

ہالہ أبو شعیشعؒ-----------

ہالہ أبو شعیشعؒ ------------ سیسی کے خونی انقلاب کی   پہلی شہیدہ   عمارہ رضوان – جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی   تقریباً ‏سات سال پہلے   کی بات ہے ، رمضان کا مہینہ اپنی تما م تر برکتوں کے ساتھ جلوہ فگن ہوا ، ہر طرف   روح   پرور مناظر   دکھائی دینے لگے ، مساجد   ہمہ وقت نمازیوں اور قاریوں سے آباد رہنے لگیں، ہر چہار جانب تكبير و تہلیل   کے غلغلے سنائی پڑنے لگے ، ہمارے گھروں میں بھی ذکر و اذکار ، تلاوت و تفسیر کا ماحول بن گیا   ، مگر یہاں سے دور ، کافی دور مصری سرزمین حق وباطل کی کش مکش کا   دوسرا ہی نقشہ پیش کررہی تھی ،   وہاں کے تقریباً تمام ہی تفریحی میدان ، احتجاجی رزم گاہوں کی شکل اختیار کرچکے تھے ، کیا بچے ، کیا بوڑھے سبھی ایک ہی رنگ میں رنگے ہوئے تھے ، عزم و حوصلے کا رنگ ، قربانی وفدویت کا رنگ، حق اور حق خود ارادیت کا رنگ   ، رابعہ ہو ، یا تحریر ، نہضہ ہویا منصورہ ہرجگہ ایک ہی سماں تھا ، ہر کوئی اپنے رب سے لَو لگائے ہوئے تھا اور پرامن طریقے سے اپنے مطالبات بھی دنیا والوں کے سامنے رکھ رہا تھا ، مگر دنیا کی قوت...

کیا ایک قربانی گھر کے تمام افراد کے لیے کافی ہے؟

کیا ایک قربانی گھر کے تمام افراد کے لیے کافی ہے؟   ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی   سوال :         اگر ایک گھر میں کئی صاحبِ نصاب افراد ہوں، مثلاً شوہر بھی صاحب نصاب ہو، بیوی کے پاس اتنے زیورات ہوں جو نصاب تک پہنچتے ہیں، ان کے بیٹے بھی ملازمت یا تجارت کی وجہ سے اتنا کما رہے ہوں کہ وہ صاحب نصاب ہوں، اگرچہ ان کی ابھی شادی نہ ہوئی ہو اور وہ والدین کے ساتھ رہتے ہوں۔ تو کیا ان میں سے ہر ایک پر قربانی واجب ہے یا گھر میں صرف ایک قربانی کافی ہے؟   جواب :         قربانی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اس سلسلے میں فقہاء کا اختلاف ہے۔ امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک یہ واجب ہے۔ دیگر فقہاء میں ربیعہؒ، لیثؒ، اوزاعیؒ، ثوریؒ اور ایک قول کے مطابق امام مالکؒ کی بھی یہی رائے ہے _   ان کا استدلال قرآن کریم کی اس آیت سے ہے : فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ (الکوثر:  ۲ ) ’’ پس اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔ ‘‘   وہ کہتے ہیں کہ اس آیت میں قربانی کا حکم مطلق ہے اور مطلق حکم وجوب پر دلالت کرتا ہے...

زنجیر کی شکست

زنجیر کی شکست ( مولانا محمد رفیق قاسمی کی وفات )   ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی          تحریکی و دینی حلقوں میں یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا محمد رفیق قاسمی کا آج صبح تقریباً 8 بجے اچانک حرکتِ قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا _ وہ 76 برس کے تھے _ گزشتہ سال بھی انہیں دل کا دورہ پڑا تھا _ اس وقت علاج معالجہ کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے _ آج صبح دل کا شدیدہ دورہ پڑا ، جس سے وہ جاں بر نہ ہوسکے اور روح قفسِ عنصری سے پرواز کرگئی _          مولانا رفیق قاسمی کی ولادت 1365ھ/1946ء میں ریاست اترپردیش کے ضلع بلرام پور میں ہوئی _ آپ کے والد کا نام مولانا محمد الیاس تھا _ آپ کی ابتدائی تعلیم مدرسہ فرقانیہ گونڈہ (یوپی) میں ہوئی _ اس کے بعد دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے ، جہاں 5 برس اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے فضیلت کی سند حاصل کی _ مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور   سے بھی کچھ فیض اٹھایا _ ان دونوں بڑے مدارس کے جن اساتذہ کرام سے انہیں خصوصی استفادہ کا موقع ...

قوت فیصلہ بڑھائیے

۔ قوتِ فیصلہ بڑھائیے ------------------------------------------------     🖋️ ۔۔۔۔ فاروق طاہر     جو شخص زندگی میں کو ٸ ی جوکھم نہیں مول لینا چاہتا وہ کو ٸ ی بڑاکارنامہ انجام نہیں دے سکتا !             قوت فیصلہ سے عاری شخص کو جہاں اندیشے کا پوتا اور ڈرکا بیٹا کہا گیا ہے وہیں اسے تفکر کا پوتا اور تساہل کا فرزند بھی قرار دیا گیا ہے۔ ایک جھینگا مچھلی (Lobster) جب موجوں کی تھپیڑیں کھا کر ساحل کی ریت پر پہنچتی ہے تب وہ تذبذب کا شکار ہوجاتی ہے۔قوت فیصلے کے فقدان اور تذبذب کی وجہ سے اس میں سمندر میں شامل ہونے کا ذوق و شوق مفقود ہوجاتا ہے۔ عدم فیصلہ اور ارادے کی کمی کی وجہ سے وہ پانی سے دوری کا محض ایک دو گزکا فاصلہ بھی نہیں طے کر پا نے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلی جاتی ہے۔تذبذب اور عدم فیصلہ کی وجہ سے وہ لہروں کی منتظر رہتی ہے کہ کوئی لہر آئے اور اسے سمندر میں شامل کردے۔ لہروں کا انتظار مشقت سے عاری فعل ہے جس کی وجہ سے وہ کوشش و جدو جہد کو ترک کرتے ہوئے لہروں کے انتظار کو ہی بہتر تصور کرتی ہے اور موت کی آغوش ...

انسان کی کمزوری

انسان دو چیزوں کی وجہ سے کمزور ہوتا ، ایک موت ، دوسرا رزق سے محرومی کا خوف یہی خوف جاہلوں   کے آگے آدمی کو جھکاتا ہے   اور یہی بیرونی دشمنوں سے شکست دلواتا ہے۔ یہ خوف دل سے نکال دیجئے اور اپنے قلب و روح میں   یہ بات پیوست کرلیجئے کہ زند گی اور موت بھی خدا کے ہاتھ میں ہے۔ اور رزق دینے والا بھی خدا ہے۔ اس کے بعد دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہ جھکا سکے گی نہ دبا سکے گی اور نہ خرید سکے گی۔ پھر کامیابیاں خود آپ کے قدم چومیں گی۔

زمین ناپنے کا طریقہ

Image
زمین کی پیمائش، البیرونی کا شہرہ آفاق کارنامہ By Posted in  Volume 03 Issue 01  |  Comments (0) تحریر : شفیق منہاس زمین کی پیمائش کرنے والے عظیم مسلمان سائنسدان البیرونی خوارزم کے مضافاتی علاقے بیرون (موجودہ ازبکستان) میں ۹۷۳ عیسوی میں پیدا ہوئے۔ آپ حکیم بو علی سینا کے ہم عصر تھے۔ البیرونی کا پورا نام ابو الریحان محمد بن احمد البیرونی تھا اور انہیں بیک وقت طبیعات، ریاضی، فلکیات، تاریخ، تمدن، مذاہب عالم، ارضیات، کیمیا اور جغرافیہ پر مکمل عبور حاصل تھا۔ نہ صرف یہ، بلکہ البیرونی نے ان تمام موضوعات پر ڈیڑھ سو سے زائد کتابیں اور مقالہ جات لکھے جن کا مقصد علم کا فروغ اور انسانیت کی بھلائی ہے۔ ان کی مشہور کتابوں میں قانون المسعودی، الآثار الباقیہ عن القرون، الخالیہ، خواص الادویات اور کتاب الہند شامل ہیں۔ اس کے علاوہ البیرونی کو نہ صرف الخوارزمی بلکہ فارسی، عربی، سنسکرت، یونانی، عبرانی اور سریانی زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا۔ البیرونی آج سے تقریباً ایک ہزار سال قبل محمود غزنوی کے دور میں موجودہ پاکستان آئے اور شمالی پنجاب کے شہر پنڈ دادن خاں سے ۲۲ کلومیٹر دور و...