عبدالعلیم فلاحی
*عبد الحلیم بھائی ! آپ بھی ساتھ چھوڑ گئے _* ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی لوگ آئے ہیں جانے کے لیے _ وفات کی خبریں یوں تو روزانہ آتی رہتی ہیں ، لیکن سال 2020 میں ، خاص طور سے اپریل سے ، کورونا کے ماحول میں وفات کی اتنی غم انگیز خبریں ملی ہیں کہ کلیجہ چھلنی ہوگیا ہے _ آج صبح آفس میں آکر بیٹھا ہی تھا کہ برادرِ محترم مولانا عبد الحلیم فلاحی کی اچانک وفات کی خبر موصول ہوئی _ ابھی ایک ہفتہ پہلے میری ان سے فون پر تفصیل سے بات ہوئی تھی _ انہیں بظاہر کوئی بیماری نہیں تھی _ معلوم ہوا کہ دو تین دن سے طبیعت کچھ ناساز تھی کہ آج یہ صدمہ برداشت کرنا پڑا _ موت سے کس کو رست گاری ہے _ آج وہ کل ہماری باری ہے _ مولانا عبد الحلیم فلاحی جامعۃ الفلاح ، بلریا گنج ، اعظم گڑھ کے قدیم فارغین میں سے تھے _ جماعت اسلامی ہند کے فعال رکن تھے _ جامعۃ الفلاح سے فراغت کے بعد وہ قطر چلے گئے تھے ، جہاں عرصہ تک ملازمت کرتے رہے _ وہاں سے واپسی کے تھوڑے ہ...