Posts

Showing posts from October, 2020

راہ شوق کا مسافر

 *رہِ شوق کا مسافر* بس تین ہفتے پرانی بات ہے ۔ دن کے تیسرے پہر  موبائل بج اٹھا ۔ڈسپلے پر   وہ نام جھلک رہا تھا  جن سے گفتگو  طبیعت کی تازگی اور دن کا حاصل ٹھہرتی ۔   *حامد حسین !*  حامد بھائی سے یہی آخری گفتگو تھی ۔ ہمیشہ کی طرح ہنستے  مسکراتے انھوں نے گفتگو کا آغاز کیا ۔ اور بتدریج  یک نکاتی موضوع  سخن پر  چلے آئے ۔  اپنے ایک نہایت  باصلاحیت رفیق کے بارے میں انکی   شدید تڑپ  تھی کہ وہ   کسی صورت تحریک کے دھارے کا جز بن جائیں اور بالآخر تحریک و رفیق ، دونوں کا بھلا ہوجائے ۔ یہ کام انھوں نے مجھے تفویض کیا اور میں  فوراً اس حکم کی پابجائی کے لیے جٹ گیا ۔ آج  یاد کرتا ہوں تو  بے شمار خوبیوں کے ساتھ حامد بھائی کی اس نمایاں ترین خوبی پر رشک آتا  ہے جس کا ذکر امیر جماعت نے  بتفصیل کیا ۔  یہ  تڑپ کہ اقامت دین کی مبارک کوششوں سے نہ  کوئی فرد محروم رہے اور نہ کسی فرد کی صلاحیت  سے اجتماعیت محروم رہے ۔  دوسروں کے لیئے جینے کا  نایاب ہنر حامد بھ...