! سید منور حسن ؒ کی معطر یادیں - حافظ محمد ادریس - آئینِ جواں مرداں حق گوئی و بے باکی اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی دو سال قبل 26 جون 2020ء کو اللہ کے شیر، ولیِ کامل، مردِ درویش سید منورحسن داغِ مفارقت دے گئے۔ ان کی یادیں احباب کے دلوں سے کبھی محو نہیں ہوسکتیں۔ کیا لکھوں، یاد آتے ہیں تو قلبِ حزیں کو تڑپاجاتے ہیں۔ ’’ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں‘‘… ہماری تو نصف صدی سے بھی زائد پچپن سال کی داستان ہے۔ سچ ہے یہ دنیا مسافر خانہ ہے۔ یہاں جو بھی آیا اسے چلے جانا ہے۔ خوش نصیب ہے وہ مسافر جو ہلکی پھلکی زندگی گزارے۔ اپنے ساتھ بھاری بھرکم بوجھ اٹھائے بغیر اپنی منزل سے ہم کنار ہوجائے۔ یہ خوش نصیب لوگ ہر دور میں دنیا میں پائے جاتے ہیں، مگر بہت قلیل۔ جو محاورہ ہے ’’آٹے میں نمک‘‘… یہ عظیم لوگ اس سے بھی کم ہوتے ہیں۔ حدیث پاک میں فرمایا گیا ہے کہ ’’اے اہلِ دنیا! ان اللہ والوں کی بدولت تمھیں رزق دیا جاتا ہے اور انھی کی بدولت بارانِ رحمت نازل ہوتی ہے۔ یہ اللہ کے نام کی قسم کھا لی...
Posts
Showing posts from July, 2022