Posts

Showing posts from August, 2023

وَ لَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌ

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَ لَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌ فہرست موضوعات --   تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ 428 سورہ نساء آيت 171 وَ لَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌ اور نہ کہو کہ ”تین“ ہیں یعنی تین الہٰوں کے عقیدے کو چھوڑ دو خواہ وہ کسی شکل میں تمہارے   اندر پایا جاتا ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ عیسائی بیک وقت توحید کو بھی مانتے ہیں اور تثلیث کو بھی۔ مسیح علیہ السلام کے صریح اقوال جو اناجیل میں ملتے ہیں ان کی بنا پر کوئی عیسائی اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ خدا بس ایک ہی خدا ہے اور اس کے سوا کوئی دوسرا خدا نہیں ہے۔ ان کے لیے یہ تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں ہے کہ توحید اصل دین ہے ۔ مگر وہ جو ایک غلط فہمی ابتداء میں ان کو پیش آگئی   تھی کہ کلام اللہ نے مسیح   کی شکل میں ظہُور کیا اور رُوح اللہ نے اس میں حلول کیا ، اس کی وجہ سے انہوں نے مسیح اور رُوح القدس کی الوہیّت کو بھی خداوندِ عالم کی اُلوہیّت کے ساتھ ماننا خواہ مخواہ اپنے اُوپر لازم کر لیا۔ اس زبر دستی کے التزام سے ان کے لیے یہ مسئلہ ایک ناقابلِ حل چیستان بن گیا کہ عقیدہ ٔ توحید کے باوجود عقیدۂ تثلیث ک...

وَ لَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌ

Image

پوری سیاسی حاکمیت اللہ ہی کےلیے مخصوص ہے

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ پوری سیاسی حاکمیت اللہ ہی کےلیے مخصوص ہے فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ 296 سورہ آل عمران آیت 154 قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِ ان سے کہو” (کسی کا کوئی حصہ نہیں)اس کام کے سارے اختیارات اللہ کے ہاتھ میں ہیں ایمان باللہ فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – اللہ صفحہ 424 سورہ نساء آیت 162 لٰكِنِ الرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ مِنْهُمْ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَ الْمُقِيْمِيْنَ الصَّلٰوةَ وَ الْمُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْيَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ اُولٰٓىِٕكَ سَنُؤْتِيْهِمْ اَجْرًا عَظِيْمًاؒ ۰۰۱۶۲ مگر ان میں جو لوگ پختہ علم رکھنے والے ہیں اور ایماندار ہیں وہ سب اس تعلیم پر ایمان لاتے ہیں جو تمہاری طرف نازل   کی گئی ہے اور جو تم سے پہلے نازل کی گئی تھی۔ اس طرح کے ایمان لانے والے اور نماز و زکوٰة کی پابندی کرنے والے اور اللہ اور روز آخرت پر سچّا عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو ہم ضرور اجر عظیم عطا کریں گے۔ رحمان ...

پوری سیاسی حاکمیت اللہ ہی کےلیے مخصوص ہے

Image

توحید پر آثار کائنات سے شہادت

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ توحید پر آثار کائنات سے شہادت فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ130 سورہ بقرہ آیات 163،   164 وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُؒ ۰۰۱۶۳ اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَ الْفُلْكِ الَّتِيْ تَجْرِيْ فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَاَحْيَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ بَثَّ فِيْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١۪ وَّ تَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ۰۰۱۶۴ ۔تمہارا خدا ایک ہی خدا ہےاس رحمٰن اور رحیم کے سوا کوئی اور خدا نہیں ۔ (اس حقیقت کوپہچاننے کے لیے اگر کوئی نشانی اور علامت درکار ہے تو ) جو لوگ عقل سے کا م لیتے ہیں ان کے لیے آسمانوں اور زمین کی ساخت میں ،   رات اور دن کےپیہم ایک دوسرے کے بعد آنے میں ، ان کشتیوں میں جو انسان کے نفع کی چیزیں لیے ہوئے دریاؤں اور سمندروں میں چلتی...

توحید پر آثار کائنات سے شہادت

Image

ہادی وہی ہوسکتا ہے جو خالق ہو

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ہادی وہی ہوسکتا ہے جو خالق ہو فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ 233 سورہ آل عمران آیت 5،   6 اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخْفٰى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآءِؕ ۰۰۵ هُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَآءُ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ ۰۰۶ زمین اور آسمان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہیں۔ وہی تو ہے جو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں، جیسی چاہتا ہے، بناتا ہے۔ اُس زبر دست حکمت والے کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے۔ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخْفٰى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآءِؕ ۰۰۵ زمین اور آسمان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہیں سورة   آل عمران حاشیہ نمبر ۳ یعنی وہ کائنات کی تمام حقیقتوں کا جاننے والا ہے۔ لہٰذا جو کتاب اس نے نازل کی ہو، وہ سراسر حق ہی ہونی چاہیے۔ بلکہ خالص حق صرف اسی کتاب میں انسان کو میسر آسکتا ہے، جو اُس علیم و دانا کی طرف سے نازل ہو۔ هُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَآءُ وہی تو ہے جو تمہا...

ہادی وہی ہوسکتا ہے جو خالق ہو

Image

حلت و حرمت کے جملہ اختیارات اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہیں

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ حلت و حرمت کے جملہ اختیارات اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہیں فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ 438 سورہ مائدہ آیت 2 يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآىِٕرَ اللّٰهِ وَ لَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ لَا الْهَدْيَ وَ لَا الْقَلَآىِٕدَ وَ لَاۤ آٰمِّيْنَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رِضْوَانًا١ؕ وَ اِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوْا١ؕ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، خدا پرستی کی نشانیوں کو بے حُرمت نہ کرو۔۔۔۔   نہ حرام مہینوں میں سے کسی کو حلال کرلو، نہ قربانی کے جانوروں پر دست درازی کرو، نہ اُن جانوروں پر ہاتھ ڈالو جن کی   گردنوں میں نذرِ خداوندی کی علامت کے طور پر پٹے پڑے ہوئے ہوں، نہ اُن لوگوں کو چھیڑو جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کی تلاش میں مکانِ محترم (کعبہ)کی طرف جارہے ہوں۔ ہاں جب احرام کی حالت ختم ہوجائے تو شکار تم کرسکتے ہو يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآىِٕرَ اللّٰهِ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، خدا پرستی کی نشانیوں کو بے حُرمت نہ ...

حلت و حرمت کے جملہ اختیارات اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہیں

Image

پورے تکوینی اختیارات کا اللہ ہی کے ہاتھ میں ہونا

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ پورے تکوینی اختیارات کا اللہ ہی کے ہاتھ میں ہونا فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ 243 سورہ آل عمران آیات 26،   27 قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ١ٞ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ١ؕ بِيَدِكَ الْخَيْرُ١ؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ ۰۰۲۶ تُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَ تُوْلِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ١ٞ وَ تُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ تُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ١ٞ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ۰۰۲۷ کہو! خدایا! مُلک کے مالک! تُو جسے چاہے، حکومت دے اور جس سے چاہے، چھین لے۔ جسے چاہے، عزّ ت بخشے اور جس کو چاہے، ذلیل کردے ۔ بھلائی تیرے اختیار میں ہے۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔   رات کو دن میں پِروتا ہوالے آتا ہے اور دن کو رات میں۔ جاندار میں سے بے جان کو نکالتا ہے اور بے جان میں سے جاندار کو۔ اور جسے چاہتا ہے، بے حساب رزق دیتا ہے۔ سورة ال عمران حاشیہ نمبر ۲۴ جب انسان ایک طرف کافر...

پورے تکوینی اختیارات کا اللہ ہی کے ہاتھ میں ہونا

Image

اللہ تعالٰی حکم دینے میں حاکم مطلق ہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اللہ تعالٰی حکم دینے میں حاکم مطلق ہے فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ438 سورہ مائدہ آیت 1 اِنَّ اللّٰهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيْدُ ۰۰۱ بے شک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے   سورة المائدہ حاشیہ نمبر ۴ یعنی اللہ   حاکمِ مطلق ہے ، اسے پُورا اختیار ہے کہ جو چاہے حکم دے۔ بندوں کو اُس کے احکام میں چون و چرا کرنے کا کوئی حق نہیں۔ اگر چہ اس کے تمام احکام حکمت و مصلحت پر مبنی ہیں ، لیکن بندۂ مسلم اس کے حکم کی اطاعت اس حیثیت سے نہیں کرتا کہ وہ اسے مناسب پاتا ہے یا مبنی بر مصلحت سمجھتا ہے، بلکہ صرف اس بنا پر کرتا ہے کہ یہ مالک کا حکم ہے۔ جو چیز اس نے حرام کر دی ہے وہ صرف اس لیے حرام ہے کہ اس نے حرام کی ہے، اور اسی طرح جو اس نے حلال کر دی ہے وہ بھی کسی دُوسری بنیاد پر نہیں بلکہ صر ف اس بُنیاد پر حلال ہے کہ جو خدا ان ساری چیزوں کا مالک ہے، وہ اپنے غلاموں کو اس چیز کے استعمال   کی اجازت دیتا ہے۔ لہٰذا قرآن پُورے زور کے ساتھ یہ اُصُول قائم کرتا ہے کہ اشیاء کی حُرمت و حِلّت کے لیے مالک کی اجازت و عدم اجازت کے سوا کسی او...

اللہ حکم دینے میں حاکم مطلق ہے

Image

اللہ تعالیٰ ایک ہی خدا ہے

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اللہ تعالیٰ ایک ہی خدا ہے فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ 429 سورہ نساء آیت 171 اِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ؕ سُبْحٰنَهٗۤ اَنْ يَّكُوْنَ لَهٗ وَلَدٌ١ۘ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيْلًاؒ ۰۰۱۷۱ اللہ تو بس ایک ہی خدا ہے۔ وہ بالا تر ہے اس سے کہ کوئی اس کا بیٹا ہو۔ زمین اور آسمانوں کی ساری چیزیں اس کی مِلک ہیں، اور ان کی کفالت و خبر گیری کے لیے بس وہی کافی ہے یعنی خدا اپنی خدائی کا انتظام کرنے کے لیے خود کافی ہے ، اس کو کسی سے مدد لینے کی حاجت نہیں کہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے۔ اللہ تعالیٰ ایک ہی خدا ہے فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ 490 سورہ مائدہ آیت 73 وَ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے   فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ 429 سورہ نساء آیت 171 اِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ؕ سُبْحٰنَهٗۤ اَنْ يَّكُوْنَ لَهٗ وَلَدٌ١ۘ لَهٗ مَا ...

اللہ تعالیٰ ایک ہی خدا ہے

Image

اپنی توحید پر اللہ تعالٰی خود شہادت دیتا ہے

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اپنی توحید پر اللہ تعالٰی خود شہادت دیتا ہے فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – توحید صفحہ239 شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۙ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىِٕمًۢا بِالْقِسْطِ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُؕ ۰۰۱۸ اللہ نے خود اس بات کی شہادت دی ہے کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے اور (یہی شہادت) فرشتوں اور سب اہلِ علم نے بھی دی ہے۔ وہ انصاف پر قائم ہے۔ اُس زبر دست حکیم کے سوا   فی الواقع کوئی خدا نہیں ہے۔ شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ اللہ نے خود اس بات کی شہادت دی ہے کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے سورة ال عمران حاشیہ نمبر ١ ۴ یعنی اللہ جو کائنات کی تمام حقیقتوں کا براہِ راست علم رکھتا ہے، جو تمام موجودات کو بے حجاب دیکھ رہا ہے، جس کی نگا ہ سے زمین و آسمان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ، یہ اُس کی شہادت ہے۔۔۔۔ اور اس سے بڑھ کر معتبر عینی شہادت اور کس کی ہوگی۔۔۔۔ کہ پورے عالمِ وجود میں اس کی اپنی ذات کے سوا کوئی ایسی ہستی نہیں ہے ، جو خدائی کی صفات سے متصف ہو، خ...

اپنی توحید پر اللہ تعالٰی خود شہادت دیتا ہے

Image

مجرمین آخرت میں تمنا کریں گےکہ کاش دنیاکی موت ہی فیصلہ کن ہوتی

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ مجرمین آخرت میں تمنا کریں گےکہ کاش دنیاکی موت ہی فیصلہ کن ہوتی فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت صفحہ 76، 77 سورہ الحاقہ آيات   25تا27 وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَيَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِيَهْۚ ۰۰۲۵ وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِيَهْۚ ۰۰۲۶ يٰلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَۚ ۰۰۲۷ اور جس کا نامہٴ اعمال   اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا   وہ کہے گا” کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا   اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے۔   کاش میری وہی موت (جو دُنیا میں آئی تھی) فیصلہ کُن ہوتی یعنی دنیا میں مرنے کے بعد میں ہمیشہ کے لیے معدوم ہو گیا ہوتا اور کوئی دسری زندگی نہ ہوتی۔ مجرمین آخرت میں تمنا کریں گےکہ کاش دنیاکی موت ہی فیصلہ کن ہوتی فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت صفحہ 232،   233 سورہ نبا آیت 40 اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِيْبًا١ۖۚ۬ يَّوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدٰهُ وَ يَقُوْلُ الْكٰفِرُ يٰلَيْتَنِيْ كُنْتُ تُرٰب...

مجرمین آخرت میں تمنا کریں گےکہ کاش دنیاکی موت ہی فیصلہ کن ہوتی

Image

میدان حشر میں حساب کتاب کے وقت مجرمین ڈھٹائی کے ساتھ ہر طرح کے عذر پیش کریں گے

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ میدان حشر میں حساب کتاب کے وقت مجرمین ڈھٹائی کے ساتھ ہر طرح کے عذر پیش کریں گے فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت صفحہ 215،   216 سورہ مرسلات آیات 35تا36 هٰذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُوْنَۙ ۰۰۳۵ وَ لَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُوْنَ۠ ۰۰۳۶ یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عُذر پیش کریں۔ یہ اُن کی آخری حالت ہو گی جو جہنم میں داخلہ کے وقت اُ ن پر طاری ہو گی۔ اُس سے پہلے میدانِ حشر میں تو یہ لوگ بہت کچھ کہیں گے، بہت سی معذرتیں پیش کریں گے، ایک دوسرے پر اپنے قصوروں کا الزام ڈال کر خود بے قُصور بننے کی کوشش کریں گے ، اپنے گمراہ کرنے والے سرداروں اور پیشواؤں کو گالیاں دیں گے، حتیٰ کہ   بعض لوگ پوری ڈِھٹائی کے ساتھ اپنے جرائم کا انکار تک کر گزریں گے، جیسا کہ قرآن مجید میں متعدد مقامات پر بیان ہوا ہے۔ مگر جب تمام شہادتوں سے اُن کا مجرم ہونا پُوری طرح ثابت کر دیا جائے گا، اور جب ان کے اپنے ہاتھ پاؤں اور اُن کے اعضاء تک اُن کے خلاف گواہی دے کر ثبوتِ جرم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گ...

میدان حشر میں حساب کتاب کے وقت مجرمین ڈھٹائی کے ساتھ ہر طرح کے عذر پیش ک...

Image

اللہ تعالٰی کے کمال حکمت کےجو آثار ساری کائنات میں پھیلے ہوئے ہیں وہ اس امر پر دلالت کرتے ہیں کہ یہاں کوئی کام بھی بے مقصد نہیں ہورہا ہے، پھرآخر انسان ہی کا وجودکیسے بے مقصد ہوسکتا ہے کہ وہ جزا و سزا سے مبرا ہو۔

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اللہ تعالٰی کے کمال حکمت کےجو آثار   ساری کائنات میں پھیلے ہوئے ہیں وہ اس امر پر دلالت کرتے ہیں کہ یہاں کوئی کام بھی بے مقصد نہیں ہورہا ہے، پھرآخر انسان ہی کا وجودکیسے بے مقصد ہوسکتا ہے کہ   وہ جزا و سزا سے مبرا ہو۔ فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت صفحہ 244تا246 سورہ نازعات آیات 27تا33 ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ ۰۰۲۷ رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ ۰۰۲۸ وَ اَغْطَشَ لَيْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪ ۰۰۲۹ وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ ۰۰۳۰ اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪ ۰۰۳۱ وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ ۰۰۳۲ مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ ۰۰۳۳ کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایا، اُس کی چھت خُوب اُونچی اُٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا، اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا۔   اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا،   اُس کے اندر اُس کا پانی اور چارہ نکالا، اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے سامانِ زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہار...