Posts
Showing posts from May, 2011
وقت کا فاتح
- Get link
- X
- Other Apps
وقت کا فاتح بڑے بڑوں کا یہ عذر ہوتا ہے کہ وقت ساتھ نہیں دیتا اور سر و سامان اور اسباب کار فراہم نہیں۔ لیکن وقت کا عازم و فاتح اٹھتا ہے او ر کہتا ہے کہ اگر وقت ساتھ نہیں دیتا، تو میں اس کو ساتھ لوں گا۔اگر سروسامان نہیں ، تو اپنے ہاتھوں سے تیار کروں گا۔ اگر زمین موافق نہیں تو آسمان کو اترنا چاہیے۔ اگر آدمی نہیں ملتے ، تو فرشتوں کو ساتھ دینا چاہیے۔ اگر انسانوں کی زبان گونگی ہوگئی ہیں ، تو پتھروں کو چیخنا چاہیے۔ اگر ساتھ چلنے والے نہیں تو کیا مضائقہ ، درختوں کو دوڑنا چاہیے۔ اگر دشمن بے شمار ہیں ، تو آسمان کی بجلیوں کی بھی کوئی گنتی نہیں۔ اگر رکاوٹیں اور مشکلیں بہت ہیں ، تو پہاڑوں اور طوفانوں کو کیا ہوگیا کہ راہ صاف نہیں کرتے! وہ زمانے کی مخلوق نہیں ہوتا کہ زمانہ اس سے اپنی چاکری کرائے۔ وہ وقت کا خالق اور عہد کا پالنے والا ہوتا ہے، اور زمانے کے حکموں پر نہیں چلتا، بلکہ زمانہ آتا ہے، تاکہ اس کی جنبش لب کا انتظار کرے۔ وہ دنیا پر اس لیے نظر نہیں ڈالتا کہ کیا کیا ہے جس سے دامن بھرلوں! وہ یہ دیکھنے کے لیے آتا ہے کہ کیا کیا...