Posts

Showing posts from December, 2020

عبدالعلیم فلاحی

 *عبد الحلیم بھائی ! آپ بھی ساتھ چھوڑ گئے _* ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی           لوگ آئے ہیں جانے کے لیے _ وفات کی خبریں یوں تو روزانہ آتی رہتی ہیں ، لیکن سال 2020 میں ، خاص طور سے اپریل سے ، کورونا کے ماحول میں وفات کی اتنی غم انگیز خبریں ملی ہیں کہ کلیجہ چھلنی ہوگیا ہے _ آج صبح آفس میں آکر بیٹھا ہی تھا کہ برادرِ محترم مولانا عبد الحلیم فلاحی کی اچانک وفات کی خبر موصول ہوئی _ ابھی ایک ہفتہ پہلے میری ان سے فون پر تفصیل سے بات ہوئی تھی _ انہیں بظاہر کوئی بیماری نہیں تھی _ معلوم ہوا کہ دو تین دن سے طبیعت کچھ ناساز تھی کہ آج یہ صدمہ برداشت کرنا پڑا _   موت سے کس کو رست گاری ہے _   آج   وہ   کل   ہماری   باری   ہے _                مولانا عبد الحلیم فلاحی جامعۃ الفلاح ، بلریا گنج ، اعظم گڑھ کے قدیم فارغین میں سے تھے _ جماعت اسلامی ہند کے فعال رکن تھے _ جامعۃ الفلاح سے فراغت کے بعد وہ قطر چلے گئے تھے ، جہاں عرصہ تک  ملازمت کرتے رہے _ وہاں سے واپسی کے تھوڑے ہ...

فسطائیت کیا ہے

 فسطائیت کیا ہے اور فسطائیت اپنے قیام و بقاء کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے  فسطائی نظام حب الوطنی کو اندھی قوم پرستی کی شکل دینے کے لیے پرچموں، قومی نغموں،  نعروں اور ملبوسات کا بے تحاشا استعمال کرتا ہے  تاکہ لوگوں کو صرف ایک ہی بیانیے اور آواز کی جانب رکھ کے *"ان کا لہو مسلسل گرم رکھا جا سکے*" ۔  دیدہ و نادیدہ دشمنوں کے خوف اور *"قومی سلامتی خطرے میں ہے"* کا پرچار مسلسل ہوتا ہے  تاکہ عوام کو ریاستی تحفظ اور حب الوطنی کے نام پر بنیادی انسانی حقوق سے دستبرداری پر آمادہ کیا جا سکے  *اور لوگ اذیت رسانی، سرسری سزاؤں، قتل اور قید کے وسیع استعمال کو ایک معمول کا عمل سمجھ کر نظرانداز کر سکیں  فاشزم *"ایک مشترکہ دشمن یا قربانی کے کمزور بکرے پر فوکس کرتا ہے* تاکہ لوگ قومی دیوانگی سے سرشار ہو کر مسلسل کنفیوز اور مشکوک رہیں۔ یہ مشترکہ دشمن کوئی نسلی، علاقائی یا مذہبی اقلیت،  لبرل،  کیمونسٹ،  متبادل سماجی و مذہبی بیانیہ،  حزبِ اختلاف  یا غیر ملکی سازشوں سمیت کوئی بھی اور کچھ بھی ہو سکتا ہے۔  عسکریتی رجحان اور عسکری اداروں کی کارکردگ...

موت کی حقیقت

 موت کی حقیقت حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ س… موت کی اصل حقیقت کیا ہے؟ ج… موت کی حقیقت مرنے سے معلوم ہوگی، اس سے پہلے اس کا سمجھنا سمجھانا مشکل ہے، ویسے عام معنوں میں روح و بدن کی جدائی کا نام موت ہے۔ مقررہ وقت پر انسان کی موت س… قرآن و سنت کی روشنی میں بتایا جائے کہ انسان کی موت وقت پر آتی ہے یا وقت سے پہلے بھی ہوجاتی ہے؟ ج… ہر شخص کی موت وقت مقرر ہی پر آتی ہے، ایک لمحہ کا بھی آگا پیچھا نہیں ہوسکتا۔ اگر مرتے وقت مسلمان کلمہ طیبہ نہ پڑھ سکے تو کیا ہوگا؟ س… اگر کوئی مسلمان مرتے وقت کلمہ طیبہ نہ پڑھ سکے اور بغیر پڑھے انتقال کرجائے تو کیا وہ مسلمان مرا یا اس کی حیثیت کچھ اور ہوگی؟ ج… اگر وہ زندگی بھر مسلمان رہا ہے تو اسے مسلمان ہی سمجھا جائے گا اور مسلمانوں کا برتاوٴ اس کے ساتھ کیا جائے گا۔ کیا قبر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ دکھائی جاتی ہے؟ س… ہماری فیکٹری میں ایک صاحب فرمانے لگے کہ جب کسی مسلمان کا انتقال ہوجائے اور اس سے سوال جواب شروع ہوتے ہیں تو جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو قبر میں بذاتِ خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں۔ ...

COVID-19 CRUCIAL INFORMATION

 *COVID-19 CRUCIAL INFORMATION* ◉ Due to the collapse of the health system, we, the health professionals, have prepared this message for the people, in case you do not want to risk going to the hospital immediately;   __________   ◉ Symptoms appear from the third day after infection (viral symptoms).    ➙ 1st phase;   ◉ Body pain   ◉ Eye pain   ◉ Headache   ◉ vomiting   ◉ Diarrhea   Runny nose or nasal congestion   ◉ Decomposition   ◉ Burning eyes   ◉ Burning when urinating   ◉ Feeling feverish   ◉ Scuffed throat (sore throat)   ➙ It is very important to count the days of symptoms: 1st, 2nd, 3rd.   ◉ Take action before the onset of fever.   ◉ Be careful, it is very important to drink plenty of fluids, especially purified water.  Drink plenty of water to keep your throat moist and to help clear your lungs.   __________   ➙ 2nd phase;  (from 4th to 8th day) inflammatory. ...

یہ جہیز نہ لینے والے لڑکے کس سیارے پر دستیاب ہوتے ہیں

 *یہ جہیز نہ لینے والے لڑکے کس سیارے پر دستیاب ہوتے ہیں ؟* [ کراچی (پاکستان) کی ایک تقریبِ نکاح کی روداد _ افسوس کہ روداد لکھنے والے کا نام نہیں معلوم ہوسکا _ رضی الاسلام ندوی]          کل مسجد قبا، فیڈرل بی ایریا میں بعد نماز عصر میری بیٹی فاطمہ صدیقی کا نکاح امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق صاحب نے رکن جماعت محمد فیض کے رکن جمعیت صاحب زادے عنید احمد کے ساتھ پڑھایا۔ الحمدللہ یہ میری تیسری بیٹی کی شادی ہے ۔         میں نے ابتدائی گفتگو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ "نکاح کو آسان بناؤ"  کے حوالے سے بات کی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ تعالی نے مجھے تینوں داماد ایسے عطا فرمائے کہ سب نے جہیز لینے سے انکار کردیا اور میری بیٹیاں اپنی سسرالوں میں انتہائی خوش ہیں۔ اس مرتبہ تو دولہا میاں عنید کے نانا رکن جماعت مفخم علی طاہر صاحب اور فیض بھائی نے اصرار کیا کہ رخصتی مسجد سے ہو ۔ نماز مغرب کے بعد الحمدللہ میری بیٹی آنسووں اور دعائوں کے ساتھ مسجد سے ہی رخصت ہوگئی تقریب میں پندرہ سو سے زائد مہمان شریک ہوئے۔ امیر تنظی...

ویلفئیر پارٹی کہاں ہے

 ویلفیئر پارٹی کہاں ہے ؟ سن دو ہزار دس کے آخر میں ویلفیئر پارٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تو خوش ہونے والوں میں بھی شامل تھا، انتظار کرنے لگا کہ نئی پارٹی سے ایک نئی سیاسی فکر اور سیاسی روڈ میپ نکلے گا، میں کبھی یہ امید نہیں کرتا تھا کہ ویلفیئر پارٹی ایک دن اقتدار میں آجاے گی، سبھی سیاسی جماعتیں اقتدار میں آنے کے لئے نہیں ہوتی، کچھ کنگ میکر ہوتی ہیں کچھ راے عامہ کو بنانے بگاڑنے کا کام کرتی ہیں کچھ ایجنڈا سیٹ کرنے کا کام کرتی ہیں، سب کی اپنی اپنی جگہ اہمیت ہے، اور سبھی طرح کی سیاسی جماعتوں کی ضرورت رہتی ہے، انتخابی سیاست میں کامیابی کا معیار محض حکومت سازی نہیں بلکہ راے عامہ کو متاثر کرنا بھی ہے، اسکی ایک مثال جن سنگھ ہے جو اگرچہ انتخابی سیاست میں کبھی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کر سکا لیکن باقی سیاسی پارٹیوں کے ایجنڈا کو بنانے بگاڑنے میں بہت اہم رول ادا کرنے میں کامیاب ہوا، سوتنتراتا پارٹی بھی ایسی ہی ایک جماعت تھی اور بھات ساری جماعتیں ہیں جنکی مثال دی جاسکتی ہیں، کئی جماعتیں واضح نظریاتی موقف کی وجہ سے ناقابل نظر انداز ہو جاتی ہیں مثلا زیادہ تر کمیونسٹ پارٹیاں مرکز میں حکومت بنانے م...

وقت

 وقت (قلم کلامی:قاسم علی شاہ)  ’’کسی کے پاس بھی سب کچھ کرنے کا وقت نہیں ہوتا، مگر اہم ترین کام کرنے کا وقت ہر ایک کے پاس ہوتا ہے!‘‘ (برائن ٹریسی) ▪️وقت کی تنظیم  وقت کی تنظیم کا مطلب ہے کہ قدرت نے آپ کو جو وقت دیا ہے، ایک دن میں 1440 منٹ، اسے بہتر طور پر استعمال میں لایا جائے۔ اگر ہم وقت کو بہتر طور پر استعمال میں لا رہے ہیں تو زیادہ کامیابی ملے گی۔ اگر نہیں لا رہے تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قدرت ہماری جیب میں ساٹھ ستر سال ڈال کر ہمیں زمین پر بھیجتی ہے اور ہمیں اس وقت کی تنظیم کرنی ہوتی ہے۔ صرف ایک اختیار ہے، وقت کی تنظیم یعنی ٹائم مینجمنٹ۔ وقت کی تنظیم کا مطلب ہے، وقت کے ساتھ زندگی گزارنا۔  دنیا میں پہلی قسم کے لوگ وہ ہوتے جو وقت کی تنظیم کرنا نہیں جانتے۔ دوسری قسم کے وہ لوگ ہوتے ہیں جو غیر سنجیدہ ہوتے ہیں۔ ان کے غیر سنجیدہ ہونے کی وجہ سے ان سے وقت کی تنظیم نہیں ہوتی۔ تیسری قسم کے لوگ بے مقصد ہوتے ہیں۔جس کے پاس مقصد نہیں ہے وہ کبھی وقت کی تنظیم نہیں کر سکتا۔ جوآدمی اپنے مقصد کو سامنے رکھتا ہے، وہ وقت کی تنظیم کر سکتا ہے۔ چوتھی قسم کے وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس...