Posts

Showing posts from July, 2023

آخرت میں کفار و منافقین اور مجرمین کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ آخرت میں کفار و منافقین اور مجرمین کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟ فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد پنجم – آخرت صفحہ   119 سورہ ق آيات 24تا26 اَلْقِيَا فِيْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيْدٍۙ ۰۰۲۴ مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيْبِۙ ۰۰۲۵ ا۟لَّذِيْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِيٰهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيْدِ ۰۰۲۶ حکم دیا گیا ”پھینک دو جہنم میں ہر کَٹّے کافر کو جو حق سے عناد رکھتا تھا، خیر کو روکنے والا اور حد سے تجاوز کرنے والا تھا، شک میں پڑا ہوا تھا   اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا بنائے بیٹھا تھا۔ ڈال دو اُسے سخت عذاب میں۔“ اَلْقِيَا فِيْ جَهَنَّمَ پھینک دو جہنم میں اصل الفاظ میں اَلْقِيَا فِيْ جَهَنَّمَ ، ’’ پھینک دو جہنم میں تم دونوں ‘‘۔ سلسلہ کلام خود بتا رہا ہے کہ یہ حکم ان دونوں فرشتوں کو دیا جائے گا جنہوں نے مرقد سے اٹھتے ہی مجرم کو گرفتار کیا تھا اور لا کر عدالت میں حاضر کر دیا تھا۔ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيْدٍۙ ہر کَٹّے کافر کو اصل میں لفظ ’’کَفَّار‘‘ استعمال ہوا ہے جس کے دو معنی ہیں۔ ای...

آخرت میں کفار و منافقین اور مجرمین کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟

Image

عقیدۂ آخرت کی اہمیت

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ عقیدۂ آخرت کی اہمیت فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت صفحہ 221 سورہ نبا موضوع مضمون اس طرح پہلی دو باتیں اہلِ مکہ کے لیے   دراصل اُتنی زیادہ اُلجھن کی مُوجب نہ تھیں جتنی تیسری بات تھی۔ اُس کو جب اُن کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے سب سے زیادہ اُسی کا مذاق اُڑایا، اُسی پر سب سے بڑھ کر حیرانی اور تعجب کا اظہار کیا، اور اُسے بالکل بعید از عقل و امکان سمجھ کر جگہ جگہ اس کے ناقابلِ یقین بلکہ نا قابلِ تصوّر ہونے کے چرچے شروع کر دیے۔ مگر اسلام کی راہ پر   اُن کو لانے کے لیے یہ قطعی ناگزیر تھا کہ آخرت کا   عقیدہ اُن کے ذہن میں اُتار ا جائے، کیونکہ اِس عقیدے کو مانے بغیر یہ ممکن ہی نہ تھا کہ حق اور باطل کے معاملہ میں اُن کا طرزِ فکر سنجیدہ ہو سکتا، خیر وشر کے معاملہ میں اُن کا معیارِ اقدار بدل سکتا، اور وہ دنیا پرستی کی راہ چھوڑ کر اُس راہ پر ایک قدم بھی چل سکتے جس پر اسلام اُن کو چلانا چاہتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مکّہ معظمہ کے ابتدائی دور کی سُورتوں میں زیادہ تر زور آخرت کا   عقیدہ دلوں میں بٹھانے پر صرف کیا گیا...

عقیدۂ آخرت کی اہمیت

Image

آخرت کے بارے میں قرآن کے استدلال کا بنیادی اصول

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ آخرت کے بارے میں قرآن کے استدلال کا بنیادی اصول فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت صفحہ 52 سورۃ الملک آیت 25،   26 وَ يَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ ۰۰۲۵ قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ ۰۰۲۶ یہ کہتے ہیں” اگر تم سچے ہو تو بتاوٴ یہ وعدہ کب پُورا ہوگا؟   “کہو” اِس کا علم تو اللہ کے پاس ہے، میں تو بس صاف صاف خبردار کر دینے والا ہوں۔ وَ يَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ ۰۰۲۵ یہ کہتے ہیں” اگر تم سچے ہو تو بتاوٴ یہ وعدہ کب پُورا ہوگا؟   یہ سوال اس غرض کے لیے نہ تھا کہ وہ قیامت کا وقت اور اُس کی تاریخ معلوم کرنا چاہتے تھے اور اس بات کے لیے تیار تھے کہ اگر انہیں اُس کی آمد کا سال، مہینہ، دن اور وقت بتا دیا جائے تو وہ اسے مان لیں گے ۔ بلکہ دراصل وہ اُس کے آنے کو غیر ممکن اور بعید از عقل سمجھتے تھے اور یہ سوال اس غرض کے لیے کرتے تھے کہ اُسے جھٹلانے کا ایک بہانہ اُن کے ہاتھ آئے۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ حشر ونشر کا ...