بہترین جماعت کے بدترین لوگ
بہترین جماعت کے بدترین لوگ شاہنواز فاروقی- اگر آپ کچھ لوگوں کو پی ایچ ڈی کے بعد میٹرک کرتے ہوئے پائیں تو آپ ان کے بارے میں کیا خیال کریں گے؟ اگر آپ من و سلویٰ کھانے کے بعد کسی کو پیاز اور دال کی تعریف کرتے ہوئے پائیں تو آپ اس کے بارے میں کیا سوچیں گے؟ اگر آپ کچھ لوگوں کو سورج کے مشاہدے اور تجربے کے بعد ٹمٹماتی ہوئی موم بتی کا طواف کرتے ہوئے دیکھیں تو آپ ان کے بارے میں کیا رائے قائم کریں گے؟ یہ محض قیاسی باتیں نہیں۔ دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہوتے ہیں جو بہترین اور بدترین کے فرق کو مٹادیتے ہیں۔ جو بہترین کو بدترین سے ملادیتے ہیں۔ کیسے، آئیے خورشید ندیم کے کالم کا ایک اقتباس ملاحظہ کرتے ہیں۔ خورشید ندیم نے نواز لیگ کے رہنما مشاہد اللہ کی رحلت کے حوالے سے لکھا۔ ’’مشاہد اللہ خان کا جسد خاکی سپرد خاک ہوا۔ انسان مگر محض پیکرِ گِل تو نہیں۔ اس کے سوا بھی بہت کچھ ہے جو کبھی نہیں مرتا۔ فرشتہ موت کا چھوتا ہے گو بدن تیرا ترے وجود کے مرکز سے دور رہتا ہے بے پناہ اداسی ہے اور مایوسی کا گہرا احساس۔ آج پارلیمان میں کوئی دوسرا مشاہد اللہ نہیں ہے۔ ایسی قدرتِ کلام، ایسا دبنگ لہجہ، قسام از...
Comments
Post a Comment