Posts

آخرت کے حق میں عقلی استدلال-۱

Image

وجوب آخرت پر تاریخی استدلال

  وجوب آخرت پر تاریخی استدلال فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد پنچم-آخرت صفحہ114،    115 سورہ ق آیات 12،   13،   14 كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ اَصْحٰبُ الرَّسِّ وَ ثَمُوْدُۙ ۰۰۱۲ وَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ ۰۰۱۳ وَّ اَصْحٰبُ الْاَيْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ١ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيْدِ ۰۰۱۴ ان سے پہلے نوحؑ کی قوم ، اور اصحاب الرّس، اور ثمُود، اور عاد، اور فرعون،   اور لوُط کے بھائی اور ایکہ والے، اور تُبَّع کی قوم   کے لوگ بھی جھٹلاچکے ہیں۔   ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا،   اور آخر   کار میری وعید اُن پرچسپاں ہوگئی۔ اصحاب الرّس سورۃ ق حاشیہ نمبر ۱۲ اس سے پہلے سورہ فرقان، آیت 38 میں اصحاب الرس کا ذکر گزر چکا ہے، اور دوسری مرتبہ اب یہاں ان کا ذکر ہو رہا ہے۔ مگر دونوں جگہ انبیاء کو جھٹلانے والی قوموں کے سلسلے میں صرف ان کا نام ہی لیا گیا ہے، کوئی تفصیل ان کے قصے کی بیان نہیں کی گئی ہے۔ عرب کی روایات میں الرس کے نام سے دو مقام معروف ہیں، ایک نجد میں، دوسرا شمالی حجاز میں۔ ان میں نجد کا ا...

وجوب آخرت پر تاریخی استدلال

Image

آخرت کے برحق ہونے کے دلائل-۳

    آخرت کے برحق ہونے کے دلائل-۳ فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلدپنجم-آخرت صفحہ143،   144 سورہ ذاریات آیت 24 هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَ الْمُكْرَمِيْنَۘ ۰۰۲۴ اے نبی ؐ ، ابراہیم ؑ کے معزز مہمانوں کی حکایت بھی تمہیں پہنچی ہے؟ اے نبی سورۃ الذٰریٰت حاشیہ نمبر ۲۱ اب یہاں سے رکوع دوم کے اختتام تک انبیاء علیہم السلام اور بعض گزشتہ قوموں کے انجام کی طرف پے در پے مختصر اشارات کیے گئے ہیں جن سے دو باتیں ذہن نشین کرانی مقصود ہیں۔ ایک یہ کہ انسانی تاریخ میں خدا کا قانون مکافات برابر کام کرتا رہا ہے جس میں نیکو کاروں کے لیے انعام اور ظالموں کے لیے سزا کی مثالیں مسلسل پائی جاتی ہیں۔ یہ اس بات کی کھلی علامت ہے کہ دنیا کی اس زندگی میں بھی انسان کے ساتھ اس کے خالق کا معاملہ صرف قوانین طبیعی (Physical Law)   پر مبنی نہیں ہے بلکہ اخلاقی قانون (Moral Law)   اس کے ساتھ کار فرما ہے۔ اور جب سلطنت کائنات کا مزاج یہ ہے کہ جس مخلوق کو جسم طبیعی میں رہ کر اخلاقی اعمال کا موقع دیا گیا ہو اس کے ساتھ حیوانات و نباتات کی طرح محض طبیعی قوانین پر معاملہ نہ کیا...

آخرت کے برحق ہونے کے دلائل-۳

Image

آخرت کے برحق ہونے کے دلائل-۲

  آخرت کے برحق ہونے کے دلائل-۲ فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلدپنجم-آخرت صفحہ    284تا290 سورہ واقعہ آیات 57تا74 نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ ۰۰۵۷ ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟ ہم نے تمہیں سورۃ الواقعہ حاشیہ نمبر ۲۲ یہاں سے آیت 74 تک جو دلائل پیش کیے گئے ہیں ان میں بیک وقت آخرت اور توحید، دونوں پر استدلال کیا گیا ہے، چونکہ مکہ کے لوگ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیم کے ان دونوں بنیادی اجزاء پر معترض تھے اس لیے یہاں دلائل اس اندازسے دیے گئے ہیں کہ آخرت کا ثبوت بھی ان سے ملتا ہے اور توحید کی صداقت کا بھی۔ کیوں تصدیق نہیں کرتے؟ سورۃ الواقعہ حاشیہ نمبر 23 یعنی اس بات کی تصدیق کہ ہم ہی تمہارے رب اور معبود ہیں، اور ہم تمہیں دوبارہ بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ ۰۰۵۸ ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ ۰۰۵۹ کبھی تم نے غور کیا ، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو، اس سے بچّہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟ سورۃ الواقعہ حاشیہ نمبر ۲۴ اس مختصر سے فقرے میں ایک بڑا اہم سوال انسان کے سا...