جب بندہ زندگی میں سب کچھ ہار نے کے بعد اللہ تعالی کی طرف بڑھتا ہے نا__
تو اللہ تعالی اس بندے سے دگنی تیزی سے اس کی جانب بڑھتا ہے_!!!
پھر رفتہ رفتہ دل کی کیفیات بدلنے لگتی ہیں__!!!
درد سکون میں بدلنے لگتا ہے_!!!
نا معلوم سی سکون کی کیفیات روح میں اترنے لگتی ہیں__!!
اللہ تعالی کی مصلحتوں کی اور حکمتوں کی سمجھ آنے لگتی ہے__!!!
زندگی پھر سے محسوس ہونے لگتی ہے_!!
پھر اس بندے کے لیےعرش سجایا جاتا ہے_!!
صبر کے صلے کا تحفہ تیار کروایا جاتا ہے_!!
پھر فرشے بھی سوال کرتے ہیں کہ__!!!!
یا اللہ یہ تیاریاں کس لیے_!!!
"آج کون سا مہمان آرہا ہے "
تو بتایا جاتا ہے__!!!!!!
آج میرا بندہ _!!
کئی برسوں کی تھکن کے بعد _!!
کئی ندامتوں کے بعد_!!
مجھ سے صلح کرنے آ رہا ہے
پھر وہ اپنے بندے کا انتظار کرتا ہے
پھر جب بندہ اس کی بارگاہ میں پہنچتا ہے
تو اللہ تعالی کی مہمان نوازی میں جوسجدہ کرتاہے
وہ سجدہ معمول کے سجدوں سے بہت الگ ہوتا ہے_!!
نم آنکھیں_!!
اور سسکتے ہونٹ_!!
اس سکون کا منظر بیان کر رہے ہوتے ہیں_!!
جس کے بعد کبھی غم نہیں آتا_!!
بس پھر اللہ تعالی نے تو اپنے بندے کو تھامنا ہوتا ہی ہے
اللہ تعالی اپنے بندے کےواپس لوٹ آنے کے انتظار میں جو رہتا ہے _!!!
پھر اللہ تعالی اور اس کے بندے کی صلح بھی ہو جاتی ہے_!!
اور بندے کو حقیقی محبت سے بھی نواز دیا جاتا ہے_!!!💯💝
Comments
Post a Comment