دعوت اسلامی کیا ہے؟
اسی طرح جب یہ یقین دل میں اچھی طرح بیٹھ جائے کہ اللہ کے سوا کوئی اور مالک اور معبود نہیں ہے تو پھر یہ نہیں ہوسکتا کہ انسان اللہ کے سوا کسی اور کی پرستش کرے، کسی اور کے سامنے نذرانے اور نیازیں پیش کرے، کسی اور کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو، سرجھکائے اور سجد کرے یا کسی کی کوئی ایسی تعظیم کرے جیسی تعظیم مشرک اپنے بتوں اور دیوتاؤں کی کرتے ہیں۔ اس اقرار اور یقین کے بعد وہ اللہ کے سوا نہ کسی سے دعا مانگے گا، نہ کسی کی پناہ ڈھونڈے گا اور نہ کسی کو مدد کے لیے پکارے گا کیوں کہ اس کی نظر میں اللہ کے سوا کوئی دوسرا ایسا ہے ہی نہیں، جس کاحکم چلتا ہو، جو دعائیں سنتا ہو، جو پناہ دے سکتا ہو یا آڑے وقت میں کام آسکتا ہو۔( ایک انسان دوسرے انسان کی جو مدد کرتا ہے، اس کی مصیبت میں جو کام آتا ہے اور اس کے ساتھ جو ہمدردی کرتا ہے، وہ بالکل الگ چیز ہے۔ یہاں جس قسم کی مدد یا پنا ہ کا ذکر ہے وہ دنیوی اسباب سے بالاتر اور غیبی مدد ہے۔) (کتاب دعوت اسلامی کیا ہے؟ سے ماخوذ
Comments
Post a Comment