Posts

یادیں

یادیں بچپن کی یادیں مجھے یاد ہے آج بھی ہم بچپن میں کیسے اسکول جاتے تھے. چھ کتابیں ہوتیں اور سات نوٹ بک تیلگو ہندی انگریزی سائنس حساب تاریخ وقت سے پہلے اسکول پہنچ جاتے اور خوب کبڈی کھیلتے والد صاحب کی سخت مزاجی کے سبب ہم گھر کے پاس کے لڑکوں کے ساتھ نہیں کھیل سکتے تھے، ہم کو سرے سے کسی قسم کا کھیل کھیلنا نہیں آتا تھا جو کچھ کھیلنا ہوتا وہ ہم اسکول میں جلدی جاکر کھیلتے اور اسکول واپس آکر نمازوں کو جاتے اور پھر گھر میں، محلے کے لڑکوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں تھی. اس لئے گھروں کے پاس لڑکے بالے جس قسم کے کھیل کھیلتے تھے ان کھیلوں سے ہم ناواقف ہی رہے. میری پرائمری و ہائی اسکول کی تعلیم بھونگیر میں ہوئی کیونکہ والد صاحب کی جاب وہیں پر تھی. بھونگیر میں ایک بڑا سا ایک پتھر کا پہاڑ ہے میلوں پر پھیلا ہوا. اکثر لوگ پکنک منانے اسی پہاڑ پر جاتے وہاں اوپر راجا کا قلعہ بھی ہے اور بالکل اوپر والے حصے میں پانی کی بڑے بڑے بڑے حوض بنے ہوئے ہیں اور ان حوضوں میں بارش کا میٹھا پانی جمع ہوتا ہے پکنک کو جانے والے اسی پانی کو پیتے. ہم نے پتہ نہیں کتنی مرتبہ اس ہمالیہ کو سر کیا ہم تو گنتی بھول گ...

"وہ کیسی عورتیں تھیں "____

یہ   نظم    میں ساری خاندان کی خواتین کو dedicate کرتا ہوں۔ انکو بھی جو اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔   ایک بڑی پیاری نظم   " وہ کیسی عورتیں تھیں "____   وہ کیسی عورتیں تھیں ... جو گیلی لکڑیوں کو پھونک کر چولہا جلا تی تھیں جو سل پر سرخ   مرچیں پیس کر سالن پکا تی تھیں صبح سے شام تک مصروف، لیکن   مسکراتی   تھیں   بھری   دوپہر   میں سر اپنا ڈھک کر ملنے آتی   تھیں جوپنکھےہاتھ کےجھلتی تھیں اوربس پان کھاتی تھیں جو دروازے پہ رک کردیر تک رسمیں نبھاتی تھیں   پلنگوں پر نفاست سے دری چادر   بچھاتی    تھیں بصد اصرار مہمانوں   کو سرہانے   بٹھاتی     تھیں اگر گرمی   زیا دہ ہو تو   روح افزا   پلاتی     تھیں   جو اپنی بیٹیوں کو   سوئیٹر بننا    سکھاتی    تھیں سلائی کی   مشینوں پر کڑے روزے   بتاتی   تھیں بڑی پلیٹوں میں جو افطار کے حصّے بناتی تھیں   جوکلمےکاڑھک...

"گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں" سید محی الدین شاکر

بسم اللہ الرحمن الرحیم "گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں"           اہم موضوع: "وقت" جس سے اکثرلوگ غفلت برتتے ہیں۔ حدیث (بخاری) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی نعمتوں میں سے دو نعمتیں ایسی ہیں کہ ان میں بہت سے لوگ دھوکا کھاجاتے ہیں" 1۔ تندرستی 2۔ فراغت"۔   مسلمانوں کی موجودہ صورتحال"معاشی\سماجی\سیاسی\فکری\عملی۔۔۔۔۔۔ہرسطح پر پستی \غلامی\ذلت           اس صورت حال سے نکلنے کے لیے مختلف حل پیش کئے جاتے ہیں۔ Ø      مثلاً تعلیم میں ترقی، Ø      معیشت میں سدھار، Ø      سیاسی قوت کا حصول ، Ø        دینی علم کا فروغ، Ø      عملی زندگی گذارنا، Ø      آپسی اتحاد، وغیرہ۔           حل کی جو صورتیں پیش کی گئی ہیں/کی جاتی ہیں۔ ان پر گفتگو کرنا مقصود نہیں۔     ا...