Posts

قرآن مجید مع ترجمہ سورہ فاتحہ، سورہ بقرۃ آیات 1تا61

Image

کافر پوچھیں گے عذاب سے کیسے بچیں؟

  کافر پوچھیں گے عذاب سے کیسے بچیں؟ تفہیم القرآن جلد چہارم صفحہ 397 سورہ مومن آیات 10،   11 اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللّٰهِ اَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ اَنْفُسَكُمْ اِذْ تُدْعَوْنَ اِلَى الْاِيْمَانِ فَتَكْفُرُوْنَ ۰۰۱۰ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَ اَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوْبِنَا فَهَلْ اِلٰى خُرُوْجٍ مِّنْ سَبِيْلٍ ۰۰۱۱ ذٰلِكُمْ بِاَنَّهٗۤ اِذَا دُعِيَ اللّٰهُ وَحْدَهٗ كَفَرْتُمْ١ۚ وَ اِنْ يُّشْرَكْ بِهٖ تُؤْمِنُوْا١ؕ فَالْحُكْمُ لِلّٰهِ الْعَلِيِّ الْكَبِيْرِ ۰۰۱۲ جن لوگوں نے کُفر کیا ہے ، قیامت کے روز اُن کو پکار کر کہا جائے گا” آج تمہیں جتنا شدید غصّہ اپنے اُوپر آرہا ہے، اللہ تم پر اُس سے زیادہ غضب ناک اُس وقت ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کُفر کرتے تھے ۔“   وہ کہیں گے” اے ہمارے ربّ ، تُو نے واقعی ہمیں دو دفعہ موت اور دو دفعہ زندگی دے دی،    اب ہم اپنے قصُوروں کا اعتراف کرتے ہیں،   کیا اب یہاں   سے نکلنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟“   (جواب ملے گا)”یہ حالت جس ...

کافر پوچھیں گے عذاب سے کیسے بچیں؟

Image

قیامت کے روز ہر متنفس کو اس کی کمائی کا بدلہ مل جائے گا

  قیامت کے روز ہر متنفس کو اس کی کمائی کا بدلہ مل جائے گا تفہیم القرآن جلد چہارم صفحہ 399 سورہ مومن آیت 17 اَلْيَوْمَ تُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ؕ لَا ظُلْمَ الْيَوْمَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ ۰۰۱۷ (کہا جائے گا)آج ہر متنفّس کو اُس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کی تھی۔ آج کسی پر کوئی ظلم نہ ہوگا۔   اور اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے۔ آج کسی پر کوئی ظلم نہ ہوگا 28. یعنی کسی نوعیت کا ظلم بھی نہ ہو گا۔ واضح رہے کہ جزاء کے معاملہ میں ظلم کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں۔ ایک یہ کہ آدمی اجر کا مستحق ہو اور وہ اس کو نہ دیا جائے۔ دوسرے یہ کہ وہ جتنے اجر کا مستحق ہو اس سے کم دیا جائے۔ تیسرے یہ کہ وہ سزا کا مستحق نہ ہو مگر اسے سزا دے ڈالی جائے۔ چوتھے یہ کہ جو سزا کا مستحق ہو اسے سزا نہ دی جائے۔ پانچویں یہ کہ جو سزا کا مستحق ہو ا سے زیادہ سزا دے دی جائے۔ چھٹے یہ کہ مظلوم   منہ دیکھتا رہ جائے اور ظالم اس کی آنکھوں کی سامنے صاف بر ی ہو جائے۔ ساتویں یہ کہ ایک کے گناہ میں دوسرا پکڑ لیا جائے۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کا منشا یہ ہے کہ ان تمام نوعیتوں میں سے کس...

قیامت کے روز ہر متنفس کو اس کی کمائی کا بدلہ مل جائے گا

Image

قیامت کے روز انسان اپنے کرتوتوں کے نتائج دیکھ لے گا

  قیامت کے روز انسان اپنے کرتوتوں کے نتائج دیکھ لے گا تفہیم القرآن جلد چہارم صفحہ 377 سورہ زمر آیت 48 وَ بَدَا لَهُمْ سَيِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ۠ ۰۰۴۸ وہاں اپنی کمائی کے سارے بُرے نتائج ان پر کھل جائیں گے اور وہی چیز ان پر مسلّط ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اُڑاتے رہے ہیں۔

قیامت کے روز انسان اپنے کرتوتوں کے نتائج دیکھ لے گا

Image