Posts

آدم علیہ السلام

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ آدم علیہ السلام فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – آدم علیہ السلام – صفحہ ۱۷ پہلے ناظر کو قرآن کی اصل سے واقف ہو جانا چاہیے۔ وہ خواہ اس پر ایمان لائے یا نہ لائے، مگر اس کتاب کو سمجھنے کے لیے اسے نقطہء آغاز کے طور پر اس کی وہی اصل قبول کرنی ہوگی جو خود اس نے اور اس کے پیش کرنے والے (یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم) نے بیان کی ہے۔ اور وہ یہ ہے: ۱ ۔ خدا وندِ عالم نے ، جو ساری کائنات کا خالق اور مالک اور فرمانروا ہے، اپنی بے پایاں مملکت کے اِس حصّے میں ، جسے زمین کہتے ہیں، انسان کو پیدا کیا۔ اُسے جاننے اور سوچنے اور سمجھنے کی قوتیں دیں۔ بَھلائی اور بُرائی کی تمیز دی۔ انتخاب اور ارادے کی آزادی عطا کی۔ تصرّف کے اختیارات بخشے۔ اور فی الجُملہ ایک طرح کی خود اختیاری ( autonomy ) دے کر اسے زمین میں اپنا خلیفہ بنایا۔ ۲ ۔ اس منصب پر انسان کو مقرر کرتے وقت خداوندِ عالم نے اچھی طرح اس کے کان کھول کر یہ بات اس کے ذہن نشین کر دی تھی کہ تمہارا اور تمام جہان کا مالک ، معبُود اور حاکم میں ہوں۔ میری اس سلطنت میں نہ تم خود مختار ہو، نہ کسی دُوسرے کے بندے ...

آدم علیہ السلام

Image

حج میں اسلامی اخلاقیات کی تربیت

    حج میں اسلامی اخلاقیات کی تربیت فہرست موضوعات – تفہیم القران جلد اول – اخلاقی تعلیمات – صفحہ ۱۵۵ سورہ بقرہ آیت ۱۹۷ اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ١ۚ فَمَنْ فَرَضَ فِيْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ١ۙ وَ لَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ١ؕ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ يَّعْلَمْهُ اللّٰهُ١ؔؕ وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوٰى ١ٞ وَ اتَّقُوْنِ يٰۤاُولِي الْاَلْبَابِ ۰۰۱۹۷ حج کے مہینے سب کو معلوم ہیں۔ جو شخص ان مقرر مہینوں میں حج کی نیّت کرے، اُسے خبردار رہنا چاہیے کہ حج کے دوران میں اس سے کوئی شہوانی فعل ، کوئی بدعملی،کوئی لڑائی جھگڑے کی بات سرزد نہ ہو ۔ اور جو نیک کام تم کرو گے ، وہ اللہ کے علم میں ہوگا۔ سفرِحج کے لیے زادِ راہ ساتھ لے جاوٴ۔ اور سب سے بہتر زادِراہ پرہیزگاری ہے ۔ پس اے ہوشمندو   ! میری نافرمانی سے پرہیزکرو فَلَا رَفَثَ کوئی شہوانی فعل احرام کی حالت میں میاں اور بیوی کے درمیان نہ صرف   تعلقِ زن و شو ممنوع ہے، بلکہ اُن کے درمیان کوئی ایسی گفتگو بھی نہ ہونی چاہیے ، جو رغبتِ شہوانی پر مبنی ہو۔ وَ لَا فُسُوْقَ کو...

حج میں اسلامی اخلاقیات کی تربیت

Image

ایسے کاموں کی تعریف چاہنے والوں کی مذمت جو کئے ہی نہیں گئے

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ایسے کاموں کی تعریف چاہنے والوں کی مذمت جو کئے ہی نہیں گئے فہرست موضوعات –تفہیم القرآن جلد اول – اخلاقی تعلیمات – صفحہ   310 لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ يُحِبُّوْنَ اَنْ يُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ ۰۰۱۸۸ تم ان لوگوں کو عذاب سے محفوظ نہ سمجھو جو اپنے کرتُوتوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ   ایسے کاموں کی تعریف   انھیں حاصل ہو جوفی الواقع انہوں نےنہیں کیے ہیں۔ حقیقت میں ان کے لیے درد ناک سزا تیار ہے۔ . مثلاً وہ اپنی تعریف میں یہ سُننا چاہتے ہیں کہ حضرت بڑے متقی ہیں، دیندار اور پارسا ہیں، خادمِ دین ہیں، حامیِ شرع متین ہیں، مُصلح و مزکّی ہیں، حالانکہ حضرت کچھ بھی نہیں۔ یا اپنے حق میں یہ ڈھنڈورا پٹوانا چاہتے ہیں کہ فلاں صاحب بڑے ایثار پیشہ اور مخلص اور دیانت دار رہنما ہیں اور انہوں نے مِلّت کی بڑی خدمت کی ہے، حالانکہ معاملہ بالکل برعکس ہے۔    

ایسے کاموں کی تعریف چاہنے والوں کی مذمت جو کئے ہی نہیں گئے

Image

اگرچہ کسی کا حق نہ بھی ہوتو بھی اسے کچھ ضرور دو

  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اگرچہ کسی کا حق نہ بھی ہوتو بھی اسے کچھ ضرور دو فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – اخلقی تعلیمات – صفحہ ۳۲۵ سورہ نساء آیت ۸ وَ اِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ اُولُوا الْقُرْبٰى وَ الْيَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِيْنُ فَارْزُقُوْهُمْ مِّنْهُ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا ۰۰۸ اور جب تقسیم کے موقع پر کنبہ کے لوگ اور یتیم اور مسکین آئیں تو اس مال میں سے ان کو بھی کچھ دو اور اُن کے ساتھ بھلے مانسوں کی سی بات کرو خطاب میّت کے وارثوں سے ہے اور انہیں ہدایت فرمائی جارہی ہے کہ میراث کی تقسیم کے موقع پر جو دُور نزدیک کے رشتہ دار اور کنبہ کے غریب و مسکین لوگ اور یتیم بچّے آجائیں ان کے ساتھ تنگ دلی نہ برتو۔ میراث میں ازرُوئے شرع اُن کا حصّہ نہیں ہے تو نہ سہی، وُسعتِ قلب سے کام لے کر ترکہ   میں سے اُن کو بھی کچھ نہ کچھ دے دو، اور ان   کے ساتھ وہ دل شکن باتیں نہ کرو جو ایسے مواقع پر بالعمُوم چھوٹے دل کے کم ظرف لوگ کیا کرتے ہیں۔ کسی بھی شخص کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے اس کی جگہ خود کو تصور کرو فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول – اخ...