ایسے کاموں کی تعریف چاہنے والوں کی مذمت جو کئے ہی نہیں گئے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِيْمِ
ایسے کاموں کی تعریف چاہنے والوں کی
مذمت جو کئے ہی نہیں گئے
فہرست موضوعات –تفہیم القرآن جلد اول –
اخلاقی تعلیمات – صفحہ 310
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ
يَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ يُحِبُّوْنَ اَنْ يُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ
يَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ
عَذَابٌ اَلِيْمٌ۰۰۱۸۸
تم ان لوگوں کو عذاب سے
محفوظ نہ سمجھو جو اپنے کرتُوتوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے کاموں کی تعریف انھیں حاصل ہو جوفی الواقع انہوں نےنہیں کیے ہیں۔
حقیقت میں ان کے لیے درد ناک سزا تیار ہے۔
. مثلاً وہ اپنی تعریف میں یہ سُننا
چاہتے ہیں کہ حضرت بڑے متقی ہیں، دیندار اور پارسا ہیں، خادمِ دین ہیں، حامیِ شرع
متین ہیں، مُصلح و مزکّی ہیں، حالانکہ حضرت کچھ بھی نہیں۔ یا اپنے حق میں یہ
ڈھنڈورا پٹوانا چاہتے ہیں کہ فلاں صاحب بڑے ایثار پیشہ اور مخلص اور دیانت دار
رہنما ہیں اور انہوں نے مِلّت کی بڑی خدمت کی ہے، حالانکہ معاملہ بالکل برعکس ہے۔
Comments
Post a Comment