Holi abeer
ہولی تیہوار اور ابیر کی تاریخی سچائ جسے پچھڑے سماج سے چھپاکر رکھاجاتاہے ۔۔۔۔۔ ! اشتیاق احمد ربانی علی گڈھ مسلم یونیورسٹی علی گڈھ ہولی کا تیہوار ایک ایسا تیہوار ہے , جسکی ابتداء " ہولیکا " نامی ایک پچھڑے سماج کی کنواری لڑکی کی عزت کو برہمنوں کے ذریعہ تار تار کرنے سے ہوتی ہے ۔ جسکی تفصیل اور تاریخی حقیقت اگر پچھڑے سماج کے لوگ جان لیں تو ان کی اس موقع پر راتوں کی نیند اڑجائے ۔ در اصل اس تیہوار کی حقیقت یہ ہیکہ ہردوئ کے راجہ ( یہ جگہ اب یوپی میں ایک ضلع کے طور پر جانی جاتی ہے ) ہردوئ کے راجہ , " ہیرا کشیپ " اپنے علاقے میں برہمنوں کی چلنے نہیں دیتے تھے , چنانچہ برہمن لوگ ناراض ہوکر ان کے خلاف ایک چال چل گئے , کہ راجہ ہیرا کشیپ جو کہ پچھڑے سماج سے تعلق رکھتے تھے , ان کے اکلوتے بیٹے " پرہلاد " کو بہلا پھسلاکر شرابی , نشیڑی اور جواڑی بناڈالا ...