Posts

امکان آخرت کے دلائل-2 فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد سوم صفحہ

  امکان آخرت کے دلائل-2 فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد سوم صفحہ  295 سورہ مؤمنون آیت 82،  83 قَالُوْۤا ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ۠ ۰۰۸۲ لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ سورہ مؤمنون آیات 82، 83 یہ کہتے ہیں ”کیا جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے توہم کو پھر زندہ کر کے اُٹھا یا جائے گا؟ ہم نے بھی یہ وعدے بہت سُنے ہیں اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا بھی سُنتے رہے ہیں۔ یہ محض افسانہائے پارینہ ہیں۔“ سورہ مؤمنون آیات 82،  83 سورة الموٴمنون حاشیہ نمبر ۷۷ خیال رہے کہ اُن کا آخرت کو مستبعد سمجھنا صرف آخرت ہی کا انکار نہ تھا، خدا کی قدرت اور حکمت کا بھی انکار تھا۔ امکان آخرت کے دلائل فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد سوم صفحہ 297 سورہ مؤمنون آیت 90 بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِالْحَقِّ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ ۰۰۹۰ سورہ مؤمنون آیت 90 جو امرِ حق ہے  وہ ہم ان کے سامنے لے آئے ہیں، اور کوئی شک نہیں کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں۔ س...

امکان آخرت کے دلائل فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد سوم

  امکان آخرت کے دلائل فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد سوم صفحات 7، 20، 76، 201،  203تا 207،  295،  297،  598،  600،  688، 689،  736،  742تا750،  763،  764 امکان آخرت کے دلائل فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد سوم صفحہ 7 موضوع اور مضمون سورہ کہف اصحاب کہف کا قصہ عقیدۂ آخرت کی صحت کا ایک ثبوت ہے۔ جس طرح خدا نے اصحاب کہف کو ایک مدت دراز تک موت کی نیند سلانے کے بعد پھر جلا اُٹھایا اُسی طرح اُس کی قدرت سے وہ بعث بعد الموت بھی کچھ بعید نہیں ہے جسے ماننے سے تم انکار کر رہے ہو۔ ہ توحید اور آخرت سراسر حق ہیں اور تمہاری اپنی بھلائی اسی میں ہے کہ انہیں مانو۔ ان کے مطابق اپنی اصلاح کرو اور خدا کے حضور اپنے آپ کو جواب دہ سمجھتے ہوئے دنیا میں زندگی بسر کرو۔ ایسا نہ کرو گے تو تمہاری اپنی زندگی خراب ہوگی اور تمہارا سب کچھ کیا کرایا اکارت جائے گا۔ امکان آخرت کے دلائل فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد سوم صفحہ 20 سورہ کہف آیت 22 سَيَقُوْلُوْنَ ثَلٰثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ ١ۚ وَ يَقُوْلُوْنَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَج...

امکان آخرت کے دلائل فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد سوم

Image

آخرت -توحید کے بعد اسلام کا دوسرا بنیادی عقیدہ

  آخرت -توحید کے بعد اسلام کا دوسرا بنیادی عقیدہ تفہیم القرآن جلد سوم صفحہ 90 سورہ طہ آیت 15 اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَةٌ اَكَادُ اُخْفِيْهَا لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰى ۰۰۱۵ سورہ طہ آیت 15 قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے۔ میں اُس کا وقت مخفی رکھنا چاہتا ہوں، تاک ہر متنفّس اپنی سعی کے مطابق بدلہ پائے۔ سورہ طہ آیت 15 بدلہ پائے سورة طٰہٰ حاشیہ نمبر ١ ۰ توحید کےبعد دوسری حقیقت جو ہر زمانے میں تمام انبیاء علیہم السّلام پر منکشف کی گئی اور جس کی تعلیم دینے پر وہ مامور کیے گئے، آخرت ہے۔ یہاں نہ صرف اس حقیقت کو بیان کیا گیا ہے بلکہ اس کے مقصد پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ ساعتِ منتظرہ اِس لیے آئے گی کہ ہر شخص نے دنیا میں جو سعی کی ہے اس کا بدلہ آخرت میں پائے۔ اور اس کے وقت کو مخفی بھی اس لیے رکھا گیا ہے کہ آزمائش کا مدّعا پورا ہو سکے۔ جسے عاقبت کی کچھ فکر ہو اس کو ہر وقت  اِس گھڑی کا کھٹکا لگا رہے اور یہ کھٹکا اسے بے راہ روی سے بچاتا رہے ۔ اور جو دنیا میں گم رہنا چاہتا ہے وہ اس خیال میں مگن رہے کہ قیامت ابھی کہیں دور دور بھی آتی نظر نہیں  آتی۔ آخرت کے عقیدے...