آخرت میں کفار و منافقین اللہ کو سجد ہ کرنا چاہیں گے بھی تو نہ کرسکیں گے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ آخرت میں کفار و منافقین اللہ کو سجد ہ کرنا چاہیں گے بھی تو نہ کرسکیں گے فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت صفحہ 65 سورہ قلم آیات 42، 43 يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ يُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ۠ۙ ۰۰۴۲ خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ وَ قَدْ كَانُوْا يُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ ۰۰۴۳ جس روز سخت وقت آپڑے گا اور لوگوں کو سجدہ کرنے کے لیے بلایا جائے گا تو یہ لوگ سجدہ نہ کر سکیں گے، اِن کی نگاہیں نیچی ہوں گی، ذِلّت اِن پر چھا رہی ہوگی۔ یہ جب صحیح و سالم تھے اُس وقت اِنہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا(اور یہ انکار کرتے تھے)۔ يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ جس روز سخت وقت آپڑے گا سورة القلم حاشیہ نمبر ۲۴ اصل الفاظ ہیں یَوْمَ یُکْشَفُ عَنْ سَاقٍ،”جس روز پنڈلی کھولی جائے گی“۔صحابہ اور تابعین کی ایک جماعت کہتی ہے کہ یہ الفاظ محاورے کے طور پر استعمال ہوئے ہیں۔ عربی محاورے کے مطابق سخت وقت آپڑنے کو کشفِ ساق سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ حضرت عبداللہ ب...