ڈاکٹر محمد رفعت-وحید اللدین خان عمری مدنی
آہ! ڈاکٹر محمد رفعت صاحب رحمۃ اللہ علیہ آپ پر اللہ کی بیکراں رحمتیں نازل ہوں.*
فکر اسلامی کے افق کا ایک اور روشن ستارہ غروب ہوگیا اللہ اسے اپنے جوار رحمت میں جگہ دے
جناب ڈاکٹر محمد رفعت صاحب
کا شمار تحریک اسلامی کے بلند پایہ مفکرین, مصنفین اور بیدار مغز قائدین میں ہوتا ہے, آپ عبقری شخصیت کے مالک تھے, کتاب وسنت میں گہری بصیرت رکھتے تھے, فکر اسلامی میں نمایاں مقام اور مرجع کی حیثیت رکھتے تھے. مرکزی شوری کے ممبر تھے سابق میں تصنیفی اکیڈمی کے ممبر بھی رہے, تبحر علمی, بلند فکری, وسعت نظری, تواضع, حلم, سنجیدگی, متانت, سادگی, بے تکلفی, کریمانہ اخلاق, اعلی ظرفی, بے لوثی, قلندرانہ مزاج, معتدل ومتوازن سوچ, اصابت رائے, قوت فیصلہ آپکی نمایاں خوبیاں اور خصوصیات تھیں, 2010 میں مجلس العلماء کرناٹک کی جانب سے منعقد علمی سیمینار میں سیاست پر اپنا وقیع مقالہ پیش کیا, مختلف مناسبتوں میں اہل کرناٹک نے آپ سے خوب علمی وفکری استفادہ کیا سال گزشتہ حلقہ کرناٹک کے ذمہ داروں کے سہ روزہ تربیت گاہ میں کئی ایک اہم حساس اور علمی سلگتے موضوعات پر مدلل ومسحور کن خطابات کئے ہم سب آپ سے بہت زیادہ والہانہ محبت کرتے تھےآپ کی وفات حسرت آیات سے تحریک اسلامی اور عالم اسلام کو بہت بڑا علمی خسارہ ہوا. اللہ تعالی آپکا نعم البدل عطا کرے. آپکی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں بلند ترین مقام عطا کرے, تمام پسماندگان, اہل خانہ, متعلقین ولواحقین خصوصا حضرت مولانا سید جلال الدین عمری صاحب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
اہل خانہ کے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں.
شریک غم
وحید الدین خان عمری مدنی
سکریٹری حلقہ
Comments
Post a Comment