عورت کی عظمت
عورت کی عظمت #رضی_الہندی ⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐ عورتوں کو عظمت و تقدس کی بلندی پر فائز کرنے میں اسلام کا رول نمایاں ہے، بار بار انسانیت کی ترقی و زوال میں عورت کا ہاتھ مرد کے شانہ بہ شانہ رہا ہے اور تاریخ کے صفحات میں اس پر بہت سے حقائق مندرج ہیں درحقیقت ان سب حقائق کو سامنے رکھ کر اسلامی نظام عورتوں کے متعلق معتدل مزاج اور اعلیٰ معیار کا ہے اور اس میں امن وامان قائم کرنے کا عنصر غالب ومقدر ہے_اور مرد کے ساتھ عزت و احترام اور تخلیق کی احسنیت کے تذکرے میں عورت کا بھی ذکر کیا گیا ہے "اور ہم نے انسان کو احسن تقویم پر پیدا کیا"(سورۃ التین_5) "اور ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی ہے اور انہیں خشکی اور تری کی سواریاں دیں اور انہیں پاکیزہ چیزوں کی روزیاں دیں اور اپنی بہت سی مخلوق پر انہیں فضیلت عطا فرمائی ۔ "(الاسراء_70) عورتوں کی حیثیت وعظمت ہے کہ مرد ساتھ اسکو بھی وراثت کا ایک حصہ دینے کی...