آخرت میں پیرو اپنے پیشواؤں کو کوسیں گے
آخرت میں پیرو اپنے
پیشواؤں کو کوسیں گے
فہرست موضوعات-تفہیم
القرآن جلد چہارم-آخرت-صفحہ345، 346
سورہ ص آیات 55تا61
هٰذَا١ؕ وَ
اِنَّ لِلطّٰغِيْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍۙ۰۰۵۵جَهَنَّمَ١ۚ
يَصْلَوْنَهَا١ۚ فَبِئْسَ الْمِهَادُ۰۰۵۶هٰذَا١ۙ فَلْيَذُوْقُوْهُ۠
حَمِيْمٌ وَّ غَسَّاقٌۙ۰۰۵۷وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ۰۰۵۸هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ١ۚ لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْ١ؕ اِنَّهُمْ
صَالُوا النَّارِ۰۰۵۹قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ١۫ لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ١ؕ اَنْتُمْ
قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَا١ۚ فَبِئْسَ الْقَرَارُ۰۰۶۰قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي
النَّارِ۰۰۶۱
یہ تو ہے مُتّقیوں کا
انجام۔ اور سرکشوں کے لیے بدترین ٹھکانا ہے، جہنّم جس میں وہ جھُلسے جائیں گے، بہت
ہی بُری قیام گاہ ۔ یہ ہے اُن کے لیے ، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ
لہُو اور اسی قسم کی دُوسری تلخیوں کا۔
(وہ جہنّم کی طرف اپنے پیرووں کے آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے)” یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھُسا
چلا آرہا ہے، کوئی خوش آمدید اِن کے لیے نہیں ہے، یہ آگ میں جھُلسنے والے ہیں۔“ وہ
اُن کو جواب دیں گے” نہیں بلکہ تم ہی جھُلسے جا رہے ہو، کوئی خیر مقدم تمہارے لیے
نہیں ۔ تم ہی تو یہ انجام ہمارے آگے لائے ہو ، کیسی بُری ہے یہ جائے قرار۔“ پھر وہ
کہیں گے ”اے ہمارے ربّ، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا اُس کو
دوزخ کا دوہرا عذاب دے۔“
Comments
Post a Comment