آخرت میں گمراہ یہ چاہیں گے کہ ان کو گمراہ کرنے والے پیشوا ان کے حوالے کردئے جائیں تو وہ ان کو پاؤں تلے روند ڈالیں
آخرت میں گمراہ یہ چاہیں گے کہ ان کو گمراہ کرنے والے پیشوا ان
کے حوالے کردئے جائیں تو وہ ان کو پاؤں تلے روند ڈالیں
فہرست موضوعات- تفہیم
القرآن جلد چہارم -آخرت صفحہ 453
سورہ حم سجدہ آیت 29
وَ قَالَ
الَّذِيْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَيْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَ
الْاِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِيَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِيْنَ۰۰۲۹
وہاں یہ کافر کہیں گے
کہ ” اے ہمارے ربّ، ذرا ہمیں دکھا دے اُن جِنّوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں
گمراہ کیا تھا، ہم انہیں پاوٴں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں۔“
سورة حٰم السجدۃ حاشیہ
نمبر۳١
یعنی دنیا میں تو یہ
لوگ اپنے لیڈروں اور پیشواؤں اور فریب دینے والے شیاطین کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں
، مگر جب قیامت کے روز انہیں پتا چلے گا کہ یہ رہنما انہیں کہاں لے آئے ہیں تو یہی
لوگ ا نہیں کوسنے لگیں گے اور یہ چاہیں گے کہ وہ کسی طرح ان کے ہاتھ آ جائیں تو پکڑ
کر انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں ۔
Comments
Post a Comment