آخرت میں مجرم انسانوں کے باہمی رشتے کاٹ دئے جائیں گے
آخرت میں مجرم
انسانوں کے باہمی رشتے کاٹ دئے جائیں گے
فہرست موضوعات - آخرت
سیریز-تفہیم القرآن جلد چہارم -صفحہ266، 267
سورہ یٰس آیت 59
وَ
امْتَازُوا الْيَوْمَ اَيُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ۰۰۵۹
اور اے مجرمو، آج تم
چھَٹ کر الگ ہو جاو
سورة یٰس حاشیہ نمبر۵۲
اس کے دو مفہوم ہو
سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ مومنین صالحین سے الگ ہو جاؤ، کیونکہ دنیا میں چاہے تم ان کی
قوم اور ان کے کنبے اور برادری کے لوگ رہے ہو، مگر یہاں اب تمہارا ان کا کوئی رشتہ
باقی نہیں ہے ۔ اور دوسرا مفہوم یہ کہ تم آپس میں الگ الگ ہو جاؤ۔ اب تمہارا کوئی جتھا قائم نہیں رہ
سکتا۔تمہاری سب پارٹیاں توڑ دی گئیں۔ تمہارے تمام رشتے اور تعلقات کاٹ دیے گئے ۔
تم میں سے ایک ایک شخص کو اب تنہا اپنی ذاتی حیثیت میں اپنے اعمال کی جواب دہی کرنی
ہو گی۔
Comments
Post a Comment