باطل کے مقابلے میں ثابت قدمی کی تلقین 2
بِسْمِ
اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
باطل کے مقابلے میں
ثابت قدمی کی تلقین
فہرست موضوعات – تفہیم
القرآن جلد اول – اخلاقی تعلیمات – صفحہ ۳۱۴
سورہ آل عمران آیت ۲۰۰
يٰۤاَيُّهَا
الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا١۫ وَ اتَّقُوا
اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَؒ۰۰۲۰۰
اے لوگو جو ایمان
لائے ہو ، صبر سے کام لو، باطل پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ، حق کی خدمت کے
لیے کمر بستہ رہو، اور اللہ
سے ڈرتے رہو ،
امید ہے کہ فلاح
پاؤ گے
وَ
صَابِرُوْا
باطل
پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ
اصل عربی متن میں صَابِرُوْا
کا لفظ آیا ہے۔ اس کے دو معنی ہیں ۔ ایک یہ کہ کفار اپنے کفر پر
جو مضبوطی دکھا رہے ہیں اور اس کو سربلند رکھنے کے لیے جو زحمتیں اُٹھارہے
ہیں تم ان کے مقابلے میں ان سے بڑھ کر
پامردی دکھا ؤ ۔ دوسرے یہ کہ ان کے مقابلہ میں ایک دُوسرے سے بڑھ کر پامردی
دکھا ؤ ۔
Comments
Post a Comment