منکرین آخرت پر ان کے اعمال کی برائی کھل جائے گی
منکرین آخرت پر ان کے
اعمال کی برائی کھل جائے گی
فہرست موضوعات تفہیم
القرآن جلد چہارم
صفحہ 377 سورہ زمر آیات
47، 48
وَلَوۡ اَنَّ
لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا وَّمِثۡلَهٗ مَعَهٗ
لَافۡتَدَوۡا بِهٖ مِنۡ سُوۡٓءِ الۡعَذَابِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِؕ وَبَدَا لَهُمۡ مِّنَ
اللّٰهِ مَا لَمۡ يَكُوۡنُوۡا يَحۡتَسِبُوۡنَ ﴿39:47﴾ وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّاٰتُ
مَا كَسَبُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ ﴿39:48﴾ سورہ زمر آیات 47، 48
اگر اِن ظالموں کے
پاس زمین کی ساری دولت بھی ہو، اور اتنی ہی اور بھی، تو یہ روزِ قیامت کے بُرے
عذاب سے بچنے کے لیے سب کچھ فدیے میں دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ وہاں اللہ کی
طرف سے ان کے سامنے وہ کچھ آئے گا جس کا انہوں نے کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہے۔ ۴۸ - وہاں
اپنی کمائی کے سارے بُرے نتائج ان پر کھل جائیں گے اور وہی چیز ان پر مسلّط ہو
جائے گی جس کا یہ مذاق اُڑاتے رہے ہیں۔
منکرین آخرت پر ان کے
اعمال کی برائی کھل جائے گی
فہرست موضوعات تفہیم
القرآن جلد چہارم
صفحہ 593 سورہ جاثیہ آیت 33
وَبَدَا لَهُمۡ
سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ ﴿45:33﴾ سورہ جاثیہ آیت 33
۳۳ - اُس وقت اُن پر ان کے اعمال کی بُرائیاں کھُل جائیں گی ۴۵اور
وہ اُسی چیز کے پھیر میں آجائیں گے جِس کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
اُس وقت
اُن پر ان کے اعمال کی بُرائیاں کھُل جائیں گی
45. یعنی وہاں ان کو
پتہ چل جائے گا کہ اپنے جن طور طریقوں اور عادات و خصائل اور اعمال و مشاغل کو وہ
دنیا میں بہت خوب سمجھتے تھے وہ سب ناخوب تھے۔ اپنے آپ کو غیر جوابدہ فرض کر کے
انہوں نے ایسی بنیادی غلطی کر ڈالی جس کی وجہ سے ان کا پورا کارنامہ حیات ہی غلط
ہو کر رہ گیا۔
Comments
Post a Comment