آخرت میں انسان اپنے کسی جرم کا انکار نہ کرسکے گا
آخرت میں انسان اپنے
کسی جرم کا انکار نہ کرسکے گا
فہرست موضوعات-تفہیم
القرآن جلد چہارم-آخرت
صفحہ514
سورہ شوری آیت 47
اِسْتَجِيْبُوْا
لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ
مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ يَّوْمَىِٕذٍ وَّ مَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِيْرٍ۰۰۴۷
مان لو اپنے ربّ کی
بات قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹلنے کی کوئی صُورت اللہ کی طرف سے نہیں
ہے۔ اُس دن تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہ
ہو گی اور نہ کوئی تمہارے حال کو بدلنے کی کوشش کرنے والا ہوگا۔
جس کے ٹلنے کی کوئی
صُورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے
سورة الشوریٰ حاشیہ
نمبر۷۲
یعنی نہ اللہ خود اسے
ٹالے گا اور نہ کسی دوسرے میں یہ طاقت ہے کہ ٹال سکے۔
اور نہ کوئی تمہارے
حال کو بدلنے کی کوشش کرنے والا ہوگا
سورة الشوریٰ حاشیہ
نمبر۷۳
اصل الفاظ ہیں : مَا
لَکُمْ مِنْ نَّکِیْرٍ ۔ اس فقرے کے کئی مفہوم اور بھی ہیں۔ ایک یہ کہ تم اپنے
کرتوتوں میں سے کسی کا انکار نہ کر سکو
گے۔ دوسرے یہ کہ تم بھیس بدل کر کہیں چھپ
نہ سکو گے۔ تیسرے یہ کہ تمہارے ساتھ جو کچھ بھی کیا جائے گا اس کا تم کوئی احتجاج اور
اظہار ناراضی نہ کر سکو گے۔ چوتھے یہ کہ تمہارے جس میں نہ ہو گا کہ جس حالت میں تم
مبتلا کیے گئے ہو اسے بدل سکو۔
Comments
Post a Comment