اللہ جب چاہے تمام انسانوں کو جمع کرسکتا ہے

 

اللہ جب چاہے تمام انسانوں کو جمع کرسکتا ہے

فہرست موضوعات-تفہیم القرآن جلد چہارم-آخرت

صفحہ504

سورہ شوریٰ آیت 29

وَ مِنْ اٰيٰتِهٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَثَّ فِيْهِمَا مِنْ دَآبَّةٍ١ؕ وَ هُوَ عَلٰى جَمْعِهِمْ اِذَا يَشَآءُ قَدِيْرٌؒ۰۰۲۹

اُس کی نشانیوں میں سے ہے یہ زمین اور آسمانوں کی پیدائش ، اور یہ جاندار مخلوقات جو اُس نے دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں۔  وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کر سکتا ہے۔

دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں

سورة الشوریٰ حاشیہ نمبر۵۰

یعنی زمین میں بھی اور آسمانوں میں بھی۔ یہ کھلا اشارہ ہے اس طرف کہ زندگی صرف زمین پر ہی نہیں پائی جاتی، بلکہ دوسرے سیاروں میں بھی جاندار مخلوقات موجود ہیں۔

وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کر سکتا ہے

سورة الشوریٰ حاشیہ نمبر۵١

یعنی جس طرح وہ انہیں پھیلا دینے پر قادر ہے اسی طرح وہ انہیں جمع کر لینے پر بھی قادر ہے ، لہٰذا یہ خیال کرنا غلط ہے کہ قیامت نہیں آ سکتی اور تمام اولین و آخرین کو بیک وقت اٹھا کر اکٹھا نہیں کیا  جا سکتا۔

Comments

Popular posts from this blog

بہترین جماعت کے بدترین لوگ

گفتگو سائے اور غفلت سے

مسلمان جائیں تو کہاں جائیں