آخرت میں گمراہ لوگوں پر شہادت قائم کی جائے گی کہ انھیں حق پہنچ چکا تھا
فہرست موضوعات تفہیم
القرآن سیریز
آخرت میں گمراہ لوگوں
پر شہادت قائم کی جائے گی کہ انھیں حق پہنچ چکا تھا
فہرست موضوعات-تفہیم
القران جلد سوم-آخرت
صفحہ 660
سورہ قصص آیت
74، 75
وَ يَوْمَ
يُنَادِيْهِمْ فَيَقُوْلُ اَيْنَ شُرَكَآءِيَ الَّذِيْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ۰۰۷۴وَ نَزَعْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيْدًا فَقُلْنَا هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ
فَعَلِمُوْۤا اَنَّ الْحَقَّ لِلّٰهِ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا
يَفْتَرُوْنَؒ۰۰۷۵ سورہ قصص آیت 74،
75
(یاد رکھیں یہ لوگ)وہ
دن جبکہ وہ انہیں پکارے گا پھر پُوچھے گا” کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان
رکھتےتھے؟ “ اور ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے پھر کہیں گے کہ” لاوٴ
اب اپنی دلیل۔“ اس وقت انہیں معلوم ہو جائے گا کہ حق اللہ کی طرف ہے، اور گم ہو
جائیں گے ان کے وہ سارے جھُوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے۔
اور ہم ہر اُمّت میں
سے ایک گواہ نکال لائیں گے
سورة القصص حاشیہ
نمبر۹۲
یعنی وہ نبی جس نے اس
اُمت کو خبردار کیا تھا، یا انبیاء کے پیرووں میں سے کوئی ایسا ہدایت یافتہ انسان
جس نے اس امت میں تبلیغ ِ حق کا فریضہ انجام دیا تھا، یا کوئی ایسا ذریعہ جس سے اس امت تک پیغامِ حق
پہنچ چکا تھا۔
لاوٴ اب اپنی دلیل
سورة القصص حاشیہ
نمبر۹۳
یعنی اپنی صفائی میں
کوئی ایسی حجت پیش کرو جس کی بنا پر تمہیں معاف کیا جاسکے۔ یا تو یہ ثابت کرو کہ
تم جس شرک ، جس انکارِ آخرت اور جس انکارِ نبوت پر قائم تھے وہ بر حق تھا اور تم
نے معقول وجوہ کی بنا پر یہ مسلک اختیار کیا
تھا۔ یا یہ نہیں تو پھر کم از کم یہی ثابت کر دو کہ خدا کی طرف سے تم کواس غلطی پر
متنبہ کر نے اور ٹھیک بات تم تک پہنچانے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment