آخرت میں متقی لوگ مہمانوں کی طرح نوازیں جائیں گے
آخرت میں متقی لوگ
مہمانوں کی طرح نوازیں جائیں گے
فہرست موضوعات-تفہیم
القرآن -جلد سوم-آخرت
صفحہ79
سورہ مریم آیت 76
وَ يَزِيْدُ
اللّٰهُ الَّذِيْنَ اهْتَدَوْا هُدًى١ؕ وَ الْبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَيْرٌ عِنْدَ
رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَيْرٌ مَّرَدًّا۰۰۷۶ سورہ مریم آیت 76
اِس کے برعکس جو لوگ
راہِ راست اختیار کرتے ہیں اللہ ان کو راست روی میں ترقی عطا فرماتا ہے اور باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی تیرے ربّ کے
نزدیک جزا اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں۔
راست روی میں ترقی
عطا فرماتا ہے
سورة مریم حاشیہ نمبر۴٦
یعنی ہر آزمائش کے
موقع پر اللہ تعالیٰ ان کو صحیح فیصلے کرنے اور صحیح راستہ اختیار کرنے کی توفیق
بخشتا ہے ، اُن کو بُرائیوں اور غلطیوں سے بچاتا ہے اور اللہ کی ہدایت و رہنمائی
سے وہ برابر راہِ راست پر بڑھتے چلے جاتے ہیں۔
Comments
Post a Comment