آخرت کی کامیابی ہی اصل کامیابی ہے
بِسْمِ
اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
آخرت کی کامیابی ہی اصل کامیابی ہے
فہرست موضوعات –
تفہیم القرآن جلد پنجم – آخرت
صفحہ 48
سورہ فتح آیت 1تا5
بِسْمِ
اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّا
فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِيْنًاۙ۰۰۱لِّيَغْفِرَ
لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ يُتِمَّ
نِعْمَتَهٗ عَلَيْكَ وَ يَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًاۙ۰۰۲وَّ يَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِيْزًا۰۰۳هُوَ الَّذِيْۤ اَنْزَلَ السَّكِيْنَةَ فِيْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِيْنَ لِيَزْدَادُوْۤا
اِيْمَانًا مَّعَ اِيْمَانِهِمْ١ؕ وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ
وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِيْمًا حَكِيْمًاۙ۰۰۴لِّيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ
تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا وَ يُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّاٰتِهِمْ١ؕ
وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِيْمًاۙ۰۰۵
اے نبی ؐ ، ہم نے تم
کو کھلی فتح عطا کر دی تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے اور
تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے اور تمھیں
سیدھا راستہ دکھائے4 اور تم کو زبردست نصرت بخشے۔ وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں
سکینت نازل فرمائی تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ وہ ایک ایمان اور بڑھا لیں۔ زمین اور
آسمانوں کے سب لشکر اللہ کے قبضہٴ قدرت میں
ہیں اور وہ علیم و حکیم ہے۔ (اس نے یہ کام اس لیے کیا ہے)تاکہ مومن مردوں اور
عورتوں کو ہمیشہ رہنے کے لیے ایسی جنّتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے
نہریں بہ رہی ہو ں گی اور ان کی برائیاں ان سے دور کر دے ۔۔۔۔ اللہ کے نزدیک یہ بڑی
کامیابی ہے۔
ان کی برائیاں ان سے
دور کر دے
یعنی بشری کمزوریوں کی
بنا پر جو کچھ بھی قصور ان سے سر زد ہو گئے ہوں انہیں معاف کر دے ، جنت میں داخل
کرنے سے پہلے ان قصوروں کے ہر اثر سے ان کو پاک کر دے، اور جنت میں وہ اس طرح داخل
ہوں کہ کوئی داغ ان کے دامن پر نہ ہو جس کی وجہ سے وہ وہاں شرمندہ ہوں۔
Comments
Post a Comment