آخرت میں مومنین کو عزت اور کفار کو ذلت ملے گی

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

آخرت میں مومنین کو عزت اور کفار کو ذلت ملے گی

فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد پنجم – آخرت

صفحہ 277

سورہ واقعہ آیت 3

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ۰۰۳

وہ تہ و بالا کر دینے والی  آفت ہوگی۔

اصل الفاظ ہیں خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ۰۰۳، ’’ گرانے والی اور اٹھانے والی ‘‘۔ اس کا ایک مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ وہ سب کچھ الٹ پلٹ کر کے رکھ دے گی۔ نیچے کی چیزیں اوپر اور اوپر کی چیزیں نیچے ہو جائیں گی۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ گِرے ہوئے لوگوں کو اٹھانے والی اور اٹھے ہوئے لوگوں کو گرانے والی ہو گی، یعنی اس کے آنے پر انسانوں کے درمیان عزت و ذلت کا فیصلہ ایک دوسری ہی بنیاد پر ہو گا۔ جو دنیا میں عزت والے بنے پھرتے تھے وہ ذلیل ہو جائیں گے اور جو ذلیل سمجھے جاتے تھے وہ عزت پائیں گے۔

 

Comments

Popular posts from this blog

بہترین جماعت کے بدترین لوگ

گفتگو سائے اور غفلت سے

مسلمان جائیں تو کہاں جائیں