آخرت کا انکار کرنے سے اس کا آنا رک نہ جائے گا
آخرت کا انکار کرنے
سے اس کا آنا رک نہ جائے گا
فہرست موضوعات-تفہیم
القران جلد پنجم-آخرت
صفحہ 116
سورہ ق آیت 16
وَ لَقَدْ
خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ١ۖۚ وَ نَحْنُ
اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيْدِ۰۰۱۶
ہم نے انسان کو پیدا
کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں۔ ہم اس کی رگِ
گردن سے بھی زیادہ اس سے قریب ہیں
سورۃ ق حاشیہ نمبر۱۹
آخرت کے دلائل بیان
کرنے کے بعد اب یہ فرمایا جا رہا ہے کہ تم چاہے اس آخرت کو مانو یا اس کا انکار
کرو، بہر حال اس کو آنا ہے اور یہ ایک ایسا امر واقعہ ہے جو تمہارے انکار کے
باوجود پیش آ کر رہے گا۔ انبیاء کی پیشگی تنبیہ کو مان کر اس وقت کے لیے پہلے سے تیاری
کر لو گے تو اپنا بھلا کرو گے۔ نہ مانو گے تو خود ہی اپنی شامت بلاؤ گے۔
تمہارے نہ ماننے سے آخرت آتے آتے رک نہیں
جائے گی اور خدا کا قانون عدل معطل نہ ہو جائے گا۔
Comments
Post a Comment