منکر آخرت افراد کا انجام
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِيْمِ
منکر آخرت افراد کا انجام
فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد
پنجم – آخرت
صفحہ 166
سورہ طور آیات 11تا14
فَوَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ
لِّلْمُكَذِّبِيْنَۙ۰۰۱۱الَّذِيْنَ
هُمْ فِيْ خَوْضٍ يَّلْعَبُوْنَۘ۰۰۱۲يَوْمَ يُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ
جَهَنَّمَ دَعًّاؕ۰۰۱۳هٰذِهِ
النَّارُ الَّتِيْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ۰۰۱۴
تباہی ہے اُس روز اُن جُھٹلانے والوں
کے لیے جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجّت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ جس دن انہیں دھکے مار مار کر نارِ جہنم کی طرف
لے چلا جائے گا اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ”یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا
کرتے تھے
منکر آخرت افراد کا انجام
فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد
پنجم – آخرت
صفحہ 284
سورہ واقعہ آیات 51تا55
ثُمَّ اِنَّكُمْ اَيُّهَا
الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ۠ۙ۰۰۵۱لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ
زَقُّوْمٍۙ۰۰۵۲فَمَالِـُٔوْنَ
مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ۰۰۵۳فَشٰرِبُوْنَ
عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيْمِۚ۰۰۵۴فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِيْمِؕ۰۰۵۵
پھر اے گمراہو اور جُھٹلانے والو، تم
شجرِ زَقّوم کی غذا کھانے والے ہو۔ اُسی
سے تم پیٹ بھرو گے اور اُوپر سے کھولتا ہوا پانی تَونس لگے ہوئے اُونٹ کی طرح پیوگے۔ یہ ہے بائیں
والوں کی ضیافت کا سامان روزِ جزا میں۔
Comments
Post a Comment