آخرت میں لوگوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور ان کے اعمال ان کو بتائے جائیں گے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِيْمِ
آخرت میں لوگوں کو دوبارہ زندہ کیا
جائے گا اور ان کے اعمال ان کو بتائے جائیں گے
فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد
پنجم – آخرت
صفحہ 356
سورہ مجادلہ آیت 6
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ
جَمِيْعًا فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ اَحْصٰىهُ اللّٰهُ وَ نَسُوْهُ١ؕ وَ
اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيْدٌؒ۰۰۶
اُس دن (یہ ذلّت کا عذاب ہونا ہے) جب
اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کرکے اُٹھائے گا اور انہیں بتادےگا کہ وہ کیا کچھ کرکے
آئیں ہیں۔ وہ بُھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان کا سب کیا دھرا گِن گِن کر محفوظ کر
رکھا ہے
اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے۔
سب کیا دھرا گِن گِن کر محفوظ کر رکھا
ہے
سورۃ المجادلہ حاشیہ نمبر۱۷
یعنی ان کے بھول جانے سے معاملہ رفت
گزشت نہیں ہو گیا ہے۔ ان کے لیے خدا کی نافرمانی اور اس کے احکام کی خلاف ورزی ایسی
معمولی چیز ہو سکتی ہے کہ اس کا ارتکاب کر کے اسے یاد تک نہ رکھیں، بلکہ اسے کوئی
قابل اعتراض چیز ہی نہ سمجھیں کہ اس کی کچھ پروا انہیں ہو۔ مگر خدا کے نزدیک یہ
کوئی معمولی چیز نہیں ہے۔ اس کے ہاں ان کا ہر کرتوت نوٹ ہوچکا ہے۔ کس شخص نے، کب،
کہاں، کیا حرکت کی، اس حرکت کے بعد اس کا اپنا رد عمل کیا تھا، اور اس کے کیا
نتائج، کہاں کہاں کس کس شکل میں برآمد ہوئے، یہ سب کچھ اس کے دفتر میں لکھ لیا گیا
ہے۔
Comments
Post a Comment