آخرت میں عدل کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے مجرموں کو سزا دی جائے گی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِيْمِ
آخرت میں عدل کی تمام شرائط پوری کرنے
کے لیے مجرموں کو سزا دی جائے گی
فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد
پنجم – آخرت
صفحہ 117
سورہ ق آیت 18
مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ
اِلَّا لَدَيْهِ رَقِيْبٌ عَتِيْدٌ۰۰۱۸
کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا
جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر باش نگراں
موجود نہ ہو۔
یعنی ایک طرف تو ہم خود براہ راست
انسان کی حرکات و سکنات اور اس کے خیالات کو جانتے ہیں، دوسری طرف ہر انسان پر دو
فرشتے مامور ہیں جو اس کی ایک ایک بات کو نوٹ کر رہے ہیں اور اس کا کوئی قول و فعل
ان کے ریکارڈ سے نہیں چھوٹتا۔ اس کی معنی یہ ہیں کہ جس وقت اللہ تعالیٰ کی عدالت میں
انسان کی پیشی ہوگی اس وقت اللہ کو خود بھی معلوم ہوگا کہ کون کیا کر کے آیا ہے،
اور اس پر شہادت دینے کے لیے دو گواہ بھی موجود ہوں گے جو اس کے اعمال کا دستاویزی
ثبوت لا کر سامنے رکھ دیں گے۔ یہ دستاویزی ثبوت کس نوعیت کا ہوگا، اس کا ٹھیک ٹھیک
تصور کرنا تو ہمارے لیے مشکل ہے۔ مگر جو حقائق آج ہمارے سامنے آ رہے ہیں انہیں دیکھ
کر یہ بات بالکل یقینی معلوم ہوتی ہے۔ کہ جس فضا میں انسان رہتا اور کام کرتا ہے
اس میں ہر طرف اس کی آوازیں، اس کی تصویریں اور اس کی حرکات و سکنات کے نقوش ذرے
ذرے پر ثبت ہو رہے ہیں اور ان میں سے ہر چیز کو بعینہٖ ان ہی شکلوں اور آوازوں میں
دوبارہ اس طرح پیش کیا جا سکتا ہے کہ اصل اور نقل میں ذرہ برابر فرق نہ ہو۔ انسان یہ
کام نہایت ہی محدود پیمانے پر آلات کی مدد سے کر رہا ہے۔ لیکن خدا کے فرشتے نہ ان
آلات کے محتاج ہیں نہ ان قیود سے مقید۔ انسان کا اپنا جسم اور اس کے گردو پیش کی
ہر چیز ان کی ٹیپ اور ان کی فِلم ہے جس پر وہ ہر آواز اور ہر تصویر کو اس کی نازک
ترین تفصیلات کے ساتھ جوں کی توں ثبت کر سکتے ہیں اور قیامت کے روز آدمی کو اس کے
اپنے کانوں سے اس کی اپنی آواز میں اس کی وہ باتیں سنوا سکتے ہیں جو وہ دنیا میں
کرتا تھا، اور اس کی اپنی آنکھوں سے اس کے اپنے تمام کر توتوں کی چلتی پھرتی تصویریں
دکھا سکتے ہیں جن کی صحت سے انکار کرنا اس کے لیے ممکن نہ رہے۔
اس مقام پر یہ بات بھی اچھی طرح سمجھ
لینی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ آخرت کی عدالت میں کسی شخص کو محض اپنے ذاتی علم کی بنا
پر سزا نہ دے دیگا بلکہ عدل کی تمام شرائط پوری کر کے اس کو سزا دے گا۔ اسی لیے دنیا
میں ہر شخص کے اقوال و افعال کا مکمل ریکارڈ تیار کرایا جا رہا ہے تاکہ اس کی کار
گزاریوں کا پورا ثبوت ناقابل انکار شہادتوں سے فراہم ہو جائے۔
آخرت میں عدل کی تمام شرائط پوری کرنے
کے لیے مجرموں کو سزا دی جائے گی
فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد
پنجم – آخرت
صفحہ 167
سورہ طور آیات 15، 16
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ
اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ۰۰۱۵اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ
لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ
تَعْمَلُوْنَ۰۰۱۶
اب بتاؤیہ جادُو ہے یا تمھیں سُوجھ نہیں
رہا ہے؟ 10 جاؤ اب جُھلسو اِس کے اندر ، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو ، تمہارے لیے یکساں
ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جار ہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے۔
یعنی دنیا میں جب رسول تمہیں اس جہنم
کے عذاب سے ڈراتے تھے تو تم کہتے تھے کہ یہ محض الفاظ کی جادوگری ہے جس سے ہمیں بے
وقوف بنایا جا رہا ہے ۔ اب بولو، یہ جہنم جو تمہارے سامنے ہے یہ اسی جادو کا کرشمہ
ہے یا اب بھی تمہیں نہ سوجھا کہ واقعی اسی جہنم سے تمہارا پالا پڑ گیا ہے جس کی
خبر تمہیں دی جا رہی تھی؟
آخرت میں لوگوں کے اعمال کی پوری جانچ
پڑتال ہوگی
فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد
پنجم – آخرت
صفحہ 219، 220
سورہ نجم آیات 40، 41
وَ اَنَّ سَعْيَهٗ سَوْفَ
يُرٰى۪۰۰۴۰ثُمَّ
يُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰى ۙ۰۰۴۱
اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی اور اس کی پوری جزا اسے دی جائے گی۔
یعنی آخرت میں لوگوں کے اعمال کی جانچ
پڑتا ل ہو گی اور یہ دیکھا جائے گا کہ کون کیا کر کے آیا ہے۔
Comments
Post a Comment