بائیں بازو والوں کا انجام بد
بائیں بازو والوں کا
انجام بد
فہرست موضوعات –
تفہیم القرآن جلد پنجم – آخرت
صفحہ 282تا284
سورہ واقعہ آیات 41تا56
وَ اَصْحٰبُ
الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ۰۰۴۱فِيْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِيْمٍۙ۰۰۴۲وَّ ظِلٍّ
مِّنْ يَّحْمُوْمٍۙ۰۰۴۳لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِيْمٍ۰۰۴۴
اِنَّهُمْ
كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِيْنَۚۖ۰۰۴۵وَ كَانُوْا يُصِرُّوْنَ عَلَى
الْحِنْثِ الْعَظِيْمِۚ۰۰۴۶وَ كَانُوْا يَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَىِٕذَا مِتْنَا وَ
كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ۠ۙ۰۰۴۷اَوَ اٰبَآؤُنَا
الْاَوَّلُوْنَ۰۰۴۸قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِيْنَ وَ
الْاٰخِرِيْنَۙ۰۰۴۹لَمَجْمُوْعُوْنَ۠١ۙ۬ اِلٰى مِيْقَاتِ يَوْمٍ
مَّعْلُوْمٍ۰۰۵۰ثُمَّ اِنَّكُمْ اَيُّهَا الضَّآلُّوْنَ
الْمُكَذِّبُوْنَ۠ۙ۰۰۵۱لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ۰۰۵۲فَمَالِـُٔوْنَ
مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ۰۰۵۳فَشٰرِبُوْنَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيْمِۚ۰۰۵۴فَشٰرِبُوْنَ
شُرْبَ الْهِيْمِؕ۰۰۵۵هٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّيْنِؕ۰۰۵۶
اور بائیں بازو والے
، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پُوچھنا۔ وہ لُو کی لَپَٹ اور کَھولتے ہوئے
پانی اور کالے دُھوئیں کے سائے میں ہو ں گے جو نہ ٹھنڈا ہو گا نہ آرام دہ۔یہ وہ
لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے اور گناہِ عظیم پر اصرار
کرتے تھے۔ کہتے تھے”کیا جب ہم مر کر خاک ہوجائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے
تو پھر اُٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟ اور کیا
ہمارے وہ باپ دادا بھی اُٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں“؟اے نبی ؐ ، اِن
لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا
وقت مقررکیا جا چکا ہے۔ پھر اے گمراہو اور جُھٹلانے والو، تم شجرِ زَقّوم کی غذا کھانے والے ہو۔ اُسی سے تم پیٹ بھرو گے
اور اُوپر سے کھولتا ہوا پانی تَونس لگے
ہوئے اُونٹ کی طرح پیوگے۔ یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روزِ جزا میں۔
بائیں بازو والوں کا
انجام بد
فہرست موضوعات – تفہیم
القرآن جلد پنجم – آخرت
صفحہ 295، 296
سورہ واقعہ 92تا94
وَ اَمَّاۤ
اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِيْنَ۠ الضَّآلِّيْنَۙ۰۰۹۲فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيْمٍۙ۰۰۹۳وَّ
تَصْلِيَةُ جَحِيْمٍ۰۰۹۴
اور اگر وہ جُھٹلانے
والے گمراہ لوگوں میں سے ہو تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے اور جہنم میں
جھونکا جانا۔
Comments
Post a Comment