ہادی وہی ہوسکتا ہے جو خالق ہو
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِيْمِ
ہادی وہی ہوسکتا ہے جو خالق ہو
فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول
– توحید
صفحہ 233
سورہ آل عمران آیت 5، 6
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخْفٰى
عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآءِؕ۰۰۵هُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ
فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَآءُ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ
الْحَكِيْمُ۰۰۶
زمین اور آسمان کی کوئی چیز اللہ سے
پوشیدہ نہیں۔ وہی تو ہے جو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں، جیسی چاہتا ہے،
بناتا ہے۔ اُس زبر دست حکمت والے کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے۔
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخْفٰى
عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآءِؕ۰۰۵
زمین اور آسمان کی کوئی
چیز اللہ سے پوشیدہ نہیں
سورة آل عمران حاشیہ نمبر۳
یعنی وہ کائنات کی تمام حقیقتوں کا
جاننے والا ہے۔ لہٰذا جو کتاب اس نے نازل کی ہو، وہ سراسر حق ہی ہونی چاہیے۔ بلکہ
خالص حق صرف اسی کتاب میں انسان کو میسر آسکتا ہے، جو اُس علیم و دانا کی طرف سے
نازل ہو۔
هُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ
فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَآءُ
وہی تو ہے جو تمہاری
ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں، جیسی چاہتا ہے، بناتا ہے
سورة ال عمران حاشیہ نمبر۴
اس میں دو اہم حقیقتوں کی طرف اشارہ
ہے: ایک یہ کہ تمہاری فطرت کو جیسا وہ جانتا ہے، نہ کوئی دوسرا جان سکتا ہے، نہ تم خود جان سکتے ہو۔ لہٰذا اس
کی رہنمائی پر اعتماد کیے بغیر تمہارے لیے کوئی چارہ نہیں ہے۔ دوسرے یہ کہ جس نے
تمہارے استقرارِ حمل سے لے کر بعد کے مراحل تک ہر موقع پر تمہاری چھوٹی سے چھوٹی
ضرورتوں تک کو پورا کرنے کا اہتمام کیا،
کس طرح ممکن تھا کہ وہ دُنیا میں تمہاری
ہدایت و رہنمائی کا انتظا م نہ کرتا، حالانکہ تم سب سے بڑھ کر اگر کسی چیز کے
محتاج ہو، تو وہ یہی ہے۔
Comments
Post a Comment