آخرت میں کوئی معذرت قبول نہ ہوگی، اور ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا کسی کا عمل ہوگا

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

آخرت میں کوئی معذرت قبول نہ ہوگی، اور ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا کسی کا  عمل ہوگا

فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت

صفحہ  30

سورہ تحریم آیت 7

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَؒ۰۰۷

(اُس وقت کہا جائے گا کہ) اے کافرو، آج معذرتیں پیش نہ کرو، تمہیں  تو ویسا ہی بدلہ دیا جارہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے۔

اِن دونوں آیتوں کا اندازِ بیان اپنے اندر مسلمانوں کے لیے سخت تنبیہ لیے ہوئے ہے ۔ پہلی آیت میں مسلمانوں کو خطاب کر کے فرمایا گیا  کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اِس خوفناک عذاب سے بچا و  ٔ ۔ اور دوسری آیت میں فرمایا گیا ہے کہ  جہنّم میں عذاب دیتے وقت کافروں سے یہ کہا جائے گا۔ اِس سے خود بخود یہ مضمون مترشح ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو دنیا میں وہ طرزِ عمل اختیار کرنے سے بچنا چاہیے جس کی بدولت آخرت میں ان کا انجام کافروں کے ساتھ ہو۔


Comments

Popular posts from this blog

بہترین جماعت کے بدترین لوگ

گفتگو سائے اور غفلت سے

مسلمان جائیں تو کہاں جائیں