مجرمین آخرت میں تمنا کریں گےکہ کاش دنیاکی موت ہی فیصلہ کن ہوتی

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مجرمین آخرت میں تمنا کریں گےکہ کاش دنیاکی موت ہی فیصلہ کن ہوتی

فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت

صفحہ 76، 77

سورہ الحاقہ آيات  25تا27

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَيَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِيَهْۚ۰۰۲۵وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِيَهْۚ۰۰۲۶يٰلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَۚ۰۰۲۷

اور جس کا نامہٴ اعمال  اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا  وہ کہے گا” کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا  اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے۔  کاش میری وہی موت (جو دُنیا میں آئی تھی) فیصلہ کُن ہوتی

یعنی دنیا میں مرنے کے بعد میں ہمیشہ کے لیے معدوم ہو گیا ہوتا اور کوئی دسری زندگی نہ ہوتی۔

مجرمین آخرت میں تمنا کریں گےکہ کاش دنیاکی موت ہی فیصلہ کن ہوتی

فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد ششم – آخرت

صفحہ 232،  233

سورہ نبا آیت 40

اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِيْبًا١ۖۚ۬ يَّوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدٰهُ وَ يَقُوْلُ الْكٰفِرُ يٰلَيْتَنِيْ كُنْتُ تُرٰبًاؒ۰۰۴۰

ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آلگا ہے۔ جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ، اور کافر پکار اُٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا

یعنی دنیا میں پیدا ہی نہ ہوتا، یا مر کر مٹی میں مل جاتا اور دوبارہ زندہ ہو کر اٹھنے کی نوبت نہ آتی۔

Comments

Popular posts from this blog

بہترین جماعت کے بدترین لوگ

گفتگو سائے اور غفلت سے

مسلمان جائیں تو کہاں جائیں