توحید پر آثار کائنات سے شہادت
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِيْمِ
توحید پر آثار کائنات سے شہادت
فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول
– توحید
صفحہ130
سورہ بقرہ آیات 163، 164
وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ
وَّاحِدٌ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۱۶۳ اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ
الَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَ الْفُلْكِ الَّتِيْ تَجْرِيْ فِي الْبَحْرِ بِمَا
يَنْفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ
فَاَحْيَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ بَثَّ فِيْهَا مِنْ كُلِّ
دَآبَّةٍ١۪ وَّ تَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ
السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ۰۰۱۶۴
۔تمہارا خدا ایک ہی خدا ہےاس رحمٰن
اور رحیم کے سوا کوئی اور خدا نہیں ۔ (اس حقیقت کوپہچاننے کے لیے اگر کوئی نشانی
اور علامت درکار ہے تو ) جو لوگ عقل سے کا م لیتے ہیں ان کے لیے آسمانوں اور زمین
کی ساخت میں ، رات اور دن کےپیہم ایک
دوسرے کے بعد آنے میں ، ان کشتیوں میں جو انسان کے نفع کی چیزیں لیے ہوئے دریاؤں
اور سمندروں میں چلتی پھرتی ہیں ، بارش کے اس پانی میں جسے اللہ اوپر سے برساتا ہے
پھر اس کے ذریعے سے زمین کو زندگی بخشتا ہےاور اپنے اسی انتظام کی بدولت زمین میں
ہر قسم کی جاندار مخلوق کو پھیلاتا ہے، ہواؤں کی گردش میں ، اور ان بادلوں میں جو
آسمان اور زمین کے درمیان تابع فرمان بنا کر رکھے گئے ہیں ، بے شمار نشانیاں ہیں ۔
توحید پر آثار کائنات
سے شہادت
فہرست موضوعات – تفہیم القرآن جلد اول
– توحید
صفحہ 310
سورہ آل عمران آیات 189، 190
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ
السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌؒ۰۰۱۸۹ اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ
الَّيْلِ وَ النَّهَارِ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي الْاَلْبَابِۚۙ۰۰۱۹۰
زمین اور آسمان کا مالک اللہ ہے اور
اس کی قدرت سب پر حاوی ہے۔ زمین
اور آسمانوں کی پیدائش میں اور رات اور دن کے باری باری سے آنے میں ان ہوشمند لوگوں کےلیے بہت نشانیا ں
ہیں
Comments
Post a Comment