آخرت محض روحانی عالم نہیں ہے
آخرت محض روحانی عالم نہیں ہے
تفہیم القرآن جلد چہارم صفحہ450
سورہ حم سجدہ آیت 21
وَ قَالُوْا لِجُلُوْدِهِمْ
لِمَ شَهِدْتُّمْ عَلَيْنَا١ؕ قَالُوْۤا اَنْطَقَنَا اللّٰهُ الَّذِيْۤ اَنْطَقَ
كُلَّ شَيْءٍ وَّ هُوَ خَلَقَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ۰۰۲۱
وہ اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے” تم
نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟“ وہ جواب دیں گی” ہمیں اُسی خدا نے گویائی دی ہے جس
نے ہر چیز کو گویا کر دیا ہے۔ اُسی نے تم
کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور اب اُسی کی طرف تم واپس لائے جارہے ہو
سورة حٰم السجدۃ حاشیہ نمبر۲٦
اس سے معلوم صرف انسان کے اپنے اعضاٴئے
جسم ہی قیامت کے روز گواہی نہیں دیں گے،بلکہ ہر وہ چیز بول اٹھے گی جس کے سامنے
انسان نے کسی فعل کا ارتکاب کیا تھا۔ یہی بات سورہ زلزال میں فرمائی گئی ہے کہ
وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ۰۰۲وَ قَالَ
الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ۰۰۳يَوْمَىِٕذٍ
تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ۰۰۴بِاَنَّ
رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ۰۰۵زمین
وہ سارے بوجھ نکال پھینکے گی جو اس کے اندر بھرے پڑے ہیں ، اور انسان کہے گا کہ یہ
اسے کیا ہو گیا ہے، اس روز زمین اپنی ساری سرگزشت سنا دے گی (یعنی جوجو کچھ انسان
نے اس کی پیٹھ پر کیا ہے اس کی ساری
داستان بیان کر دے گی)۔ کیونکہ تیرا رب اسے بیان کرنے کا حکم دے چکا ہو گا۔
Comments
Post a Comment