آخرت میں کفار جس حالت میں مبتلا ہوں گےاسے نہ وہ خود بدل سکیں گے نہ اللہ کے مقابلے میں کوئی ان کی مدد کرسکے گا
آخرت میں کفار جس
حالت میں مبتلا ہوں گےاسے نہ وہ خود بدل سکیں گے نہ اللہ کے مقابلے میں کوئی ان کی
مدد کرسکے گا
تفہیم القرآن جلد
چہارم صفحہ 513، 514
سورہ شوری آیت 47
اِسْتَجِيْبُوْا
لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ
مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ يَّوْمَىِٕذٍ وَّ مَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِيْرٍ۰۰۴۷
مان لو اپنے ربّ کی
بات قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹلنے کی کوئی صُورت اللہ کی طرف سے نہیں
ہے۔ اُس دن تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہ
ہو گی اور نہ کوئی تمہارے حال کو بدلنے کی کوشش کرنے والا ہوگا۔
جس کے ٹلنے کی کوئی
صُورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے
کفار پر آخرت میں
لعنت پڑی ہوگی اور وہاں ان کے لیے بدترین ٹھکانہ ہے
تفہیم القرآن جلد
چہارم صفحہ415
سورہ مومن آیت 52
يَوْمَ لَا
يَنْفَعُ الظّٰلِمِيْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ
الدَّارِ۰۰۵۲
جب ظالموں کو ان کی
معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور اُن پر لعنت پڑے گی اور بدترین ٹھکانا اُن کے
حصّے میں آئے گا۔
Comments
Post a Comment