آخرت کے روز بڑی ضرب لگائی جائے گی
آخرت کے روز بڑی ضرب
لگائی جائے گی
تفہیم القرآن جلد
چہارم صفحہ 563
سورہ دخان آیات
10تا16
فَارْتَقِبْ
يَوْمَ تَاْتِي السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍۙ۰۰۱۰يَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِيْمٌ۰۰۱۱رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ۰۰۱۲اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِيْنٌۙ۰۰۱۳ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ۰۰۱۴اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيْلًا اِنَّكُمْ عَآىِٕدُوْنَۘ۰۰۱۵يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى ١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ۰۰۱۶
اچھا، انتظار کرو اُس
دن کا جب آسمان صریح دُھواں لیے ہوئے آئے گا اور وہ لوگوں پر چھا جائے گا ، یہ ہے
دردناک سزا۔ ( اب کہتے ہیں کہ)” پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے
ہیں۔“ اِن کی غفلت کہاں دُور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسُولِ
مُبین آگیا پھر بھی یہ اُس کی طرف مُلتفت نہ ہوئے اور کہا کہ ”یہ تو سکھایا پڑھایا
باولا ہے۔“ ہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے
تھے۔ جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے
Comments
Post a Comment